اہم ترین خواتین خواتین کو حق جائیداد میں حصہ دار بنانے کا...

خواتین کو حق جائیداد میں حصہ دار بنانے کا بل جلد ہی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ورکشاپ

-

- Advertisment -

کوئٹہ:دین محمد وطن پال سے
یو این وومن کی تکنیکی معاونت سے خواتین کو حق وراثت اور جائیداد میں حصہ دار بنانے کیلئے موثر قانون سازی کی تیاریاں مکمل۔ جلد ہی بل صوبائی اسمبلی بھیجا جائے گا۔ بل میں خواتین کو جائیداد میں حصہ دار بنانے کیلئے موثر قانون سازی تجویز کی گئی ہے۔ کسی بھی خاتون کو جو جائیداد میں حصہ کی دعویدار ہونادرا کی تصدیق کے بعد قانونی سطح پر انہیں ان کا جائز حق دیدیا جائے گا۔

 

یو این وومن کی معائونت سے محکمہ بہبود و نسواں بلوچستان کی جانب سے خواتین کے حق جائیداد کے حوالے سے ترمیمی بل کا مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رکن صوبائی اسمبلی محترمہ سپوژمئی اچکزئی، جسٹس ریٹائرڈ کیلاش ناتھ کوہلی، مولانا محمد حسین شیرودی اور مولانا عبدالمتین اخوندزادہ کے علاوہ، قیصر جمالی، ریونیو، لوکل گورنمنٹ، قانونی ماہرین، نادرا کے نمائندے اور سماجی اداروں کے رہنمائوں نے شرکت کیں۔

 

کوئٹہ، یو این وومن کی تکنیکی معاونت سے خواتین کو حق جائیداد میں حصہ دار بنانے سے متعلق بل کی مشاورتی نشست سے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ سپوژمئی اچکزئی خطاب کررہی ہے۔ (تصویر: زما فوٹوز/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال )

 

اس موقع پر سیکرٹری برائے بہبود و نسواں صدیق مندوخیل نے شرکاء کو بل کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ بل کی مدد سے خواتین کو جائیداد میں حصہ دار بنانے کیلئے درپیش مشکلات کو کم اور حائل رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا۔ ایسے کیسز سے منسلک سرکاری اداروں کے درمیان رابطہ کاری کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ تاکہ کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جاسکے۔

 

انہوںنے کہا کہ مذکورہ بل جلد ہی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اسمبلی بھیجا جائے گا۔ تاکہ فوری طور پر اسے قانونی شکل دیکر نافذ کیا جاسکے۔ خواتین کو جائیداد اور وراثت میں حصہ دار بنانے کیلئے نادرا کا کردار انتہائی اہم ہے کیوں وہاں سے ہی کسی عورت کا کسی کے جائیداد میں حصہ دار ہونے کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں نادرا کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

کوئٹہ، یو این وومن کی تکنیکی معاونت سے خواتین کو حق جائیداد میں حصہ دار بنانے سے متعلق بل کی مشاورتی نشست سے ممتاز عالم دین حافظ حسین احمد شیرودی خطاب کررہے ہیں۔ (تصویر: زما فوٹوز/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال )

 

اس مشاورتی نشست کے دوران اسلام میں خواتین کے حصہ سے متعلق احکامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ جبکہ قانونی حوالے بھی دیئے گئے۔ سول سوسائٹی کی اراکین کی جانب سے مزید تجاویز بھی پیش کی گئی۔ جس میں ایسے کسیز کو نمٹانے کیلئے بل میں معیاد مقررنا کرنا، اداروں کے درمیان رابطہ کاری کے مضبوط نظام وضح کرنا اور لوگوں میں شعور بیدار کرنا شامل تھیں۔

دین محمدhttp://www.watanpaal.com
دین محمد وطن پال کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں