کوئٹہ:دین محمد وطن پال سے
پاکستان میں یورپین ڈیلیگیشن کارپوریشن کے سربراہ برنارڈ فرنسوا (Brenard franswa)نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے نمائندوں کے ذریعے مقامی سطح مسائل کی نشاہدی باآسانی اور بہتر انداز میں کی جاسکتی ہے۔ یورپی یونین بلوچستان میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو فروغ دے رہاہے۔ جس کے مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ شروع کئے جانیوالے منصوبے کی مدد سے مقامی حکومتوں کے نمائندوں، سول بیوروکریسی اورحکومتی نمائندوںکے درمیان ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔تاکہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل اور ایس ڈی جیز کے گول کو حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔
بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے نمائندوں پر مشتمل لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین بلوچستان میں منصوبے کو فروغ دے رہا ہے۔ جس سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ کونسلرز کے ذریعے ہم انفراسٹرکچر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ہم بلوچستان میں مزید کام کریں گے۔ مستقبل میں بلوچستان میں مزید پروگرام شروع کررہے ہیں۔ بلوچستان کے کونسلران سے ملنا میرے لیے نیا اور اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں کا آغاز ہم کرتے ہیں ڈونرز کی معائونت کےبعد اس کو بند کردیے جاتے ہیں۔ عوامی فلاح کے منصوبوں کو جاری رکھنے کیلئے مقامی لوگوں کو شراکت دار بننا ہوگا تاکہ منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ ہمیں خوشی ہے کہ یہاں کے لوگوں کو کے مسائل حل ہوجائے اور ہماری کوشش ہے کہ آپ کے قانون ساز اداروں تک رسائی میں مدد دی جائے تاکہ آپ کی آواز کو وہاں تک پہنچایا جائے اور رابطہ کاری کا نظام وضح کیا جائے۔ پالیسیوں اور قوانین عملدر آمد کرنے کیلئے مضبوط رابطہ کاری کے نظام کو فروغ دے رہے ہیں۔
سول اور سیاسی نمائندوں کے درمیان رابطہ کاری اور ڈائیلاگ کا سلسلہ لازمی ہے۔ آنیوالے وقتوں میں متعلقہ محکموں اور کمیونٹی اور لوکل باڈیز کے درمیان ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ جس سے مسائل حل میں مدد ملے گی۔ یوپی ممالک میں بھی لوکل گورنمنٹ کے ذریعے عوامی مسائل حل کئے جاتے ہیں۔ ان میں مقامی حکومتوں کے نمائندوں اور مقامی ایسوسی ایشن کا کردار اہم ہے۔ مقامی حکومتوں کے نمائندوں اور ایسوسی ایشنز کی مضبوطی سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ سسٹنیبل ڈویلپمنٹ گولز کے حصول کیلئے مقامی حکومتوں کے نمائندوں کو تربیت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ایس ڈی جیز کے حصول پر پر توجہ مرکوذ کرنا ہوگا۔ تاکہ مسائل کو بنیاد سے ختم کئے جاسکے۔ ایس جی ڈیز کے خاتمے کیلئے وفاقی سطح پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں ایس ڈی جیز کا اپنا الگ یونٹ بنایا جاچکا ہے۔ بلوچستان میں بھی ٹاسک فورس بنایا جاچکا ہے۔ جسے آگے پھیلانے کی ضرورت ہے۔ ایڈمنسٹریشن سے بھی زیادہ اچھا کام لوکل باڈیز کے نمائندے کرسکتے ہیں۔ کیوں کہ مقامی نمائندوں کو اپنے لوگوں اور علاقوں کے مسائل کی معلومات ہوتی ہے۔ اگر آپ لوگ اپنے ضروریات کو دیکھیں گے تو اس سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ اس میں مقامی نمائندوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔
بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے نمائندوں پر مشتمل لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس سے پنجاب لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انور حسین، نو منتخب صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن بلوچستان میر عابد لہڑی اور صوبائی کوارڈی نیٹر فاطمہ ننگیال خان نے بھی خطاب کیا۔گول میز کانفرنس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے کونسلران نے شرکت کیں۔ ا س موقع پر میر عابد لہڑی کو لوکل کونسل ایسوسی ایشن کا باضابطہ صدر منتخب کیا گیا ۔