Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

عبدالرحیم خان مندوخیل کے نام سے منسوب پبلک لائبریری کا افتتاح

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:دین محمد وطن پال سے
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرئی کے فنڈ سے کوئٹہ میں پارٹی کے سابق ڈپٹی چیئرمین عبدالرحیم خان مندوخیل کے نام سے منسوب پبلک لائبریری کا افتتاح، ابتدائی طور پر اسلامی، تاریخی، فلسفہ، سیاسی، معاشرتی ، سائنسی اور دیگر موضوعات 350 کتابیں رکھ دی گئی ، مزید 440 کتابوں کے عطیہ کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ لائبریری میں دو ہال بنائے گئے ہیں جن میں ایک خواتین کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

 

 

لائبریری کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں رکن صوبائی اسمبلی اورصوبائی ڈپٹی سیکرٹری نصراللہ زیرئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب دوست معاشرہ ترقی کی ضامن ہے۔ پشتونخواہ میپ نے علاقے کے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کرلیا ۔ ہم نے علاقے میں پچیس سکول تعمیر کئے اور ان سکولوں میں گیارہ ہزار بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، جبکہ خلجی کالونی جیسے پسماندہ علاقے میں ایک کالج تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے لائبریری میں 350 کتابیں رکھ دیں اور علم دوست افراد سے اپیل کرتےہوئے کہا کہ وہ خان شہید لائیبری کیلئے کتابیں عطیہ کریں تاکہ علم کی روشنی پھیلے۔ اگر پھر موقع ملا تو تعلیم کی انقلابی پالیسوں کی ثمرات علاقے کے ہر فرد تک پہنچائیں گے۔

 

کوئٹہ، اراکین صوبائی اسمبلی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبداللہ بابت ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نصراللہ زیرئی اور دیگر عبدالرحیم خان مندوخیل کے نام سے منسوب پبلک لائبریری کے افتتاحی تقریب کے موقع پر سٹیج پر بیٹھے ہیں۔ (تصویر بشکریہ نصراللہ زیرئی فیس بک صفحہ)

 

رکن صوبائی اسمبلی و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبداللہ بابت نے لابئریری کیلئے 200 کتابوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم ہماری اولاً ترجیح ہونی چاہیے۔ ہمیں سازش کے تحت تعلیم سے دور رکھا گیا ہے اور اب بھی یہی کوشش جاری ہے ـ، لیکن پشتونخواہ میپ دشمن کے سازش کو ناکام بنادیگا اور قوم کو تعلیم کی زیور سے اراستہ کرینگے۔ اس موقع پر عبیدااللہ بابت نے 200 کتابوں کے عطیہ کا اعلان بھی کیا۔ جبکہ اس موقع پر ملک غفار نے 50 کتابیں ، اٹل مہترزئی نے 50 کتابیں ، حکیم غزنوی نے 10 کتابیں ، یار محمد بریال نے 10 کتابیں ، سرور توبہ وال نے 20 کتابیں ، حلیم عماد نے 100 نے بھی کتابیں لائبریری کو دینے کا اعلان کیا۔

 

 

اس موقع پر مقررین کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لائبریریوں، کتابوں، علم و دانش کے بدولت قوموں نے ترقی کی ہے اور آج اس پسماندہ علاقے میں مرحوم عبدالرحیم خان مندوخیل کے نام سے پبلک لائبریری کی شاندار عمارت اس بات کی غماز ہے کہ پشتونخوا میپ نے ہمیشہ علم و دانش کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کام کیا ہے۔ افتتاحی پروگرام میں سینئر لائبریرین حکومت بلوچستان عمراج جتک، لائبریرین افتخار احمد، ایڈمن آفیسر جمیل خان، علاقائی سیکرٹری عبدالعلی اچکزئی، حاجی ارسلا ن خان، کونسلر نعیم اچکزئی، سرور توبہ وال، صابرین خان، حکیم غزنوی، گل شاہین، عبدالظاہر بڑیچ ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کیں۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں