Sunday, June 29, 2025
No menu items!

مرزا غالب سے متعلق سٹیج ڈرامہ10نومبر کو بیوٹمز میں ہوگا۔ وکیل فاروقی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:
سٹیج ڈرامہ فنکاروں نے کہا ہے: کوئٹہ میں لمبے عرصے کے بعد دوبارہ سٹیج ڈرامہ یا تھیٹر کا آغاز “21ویں صدی کے مرزا غالب کوئٹہ میں” سے کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد اسے ملتان ، اسلام آباد اور دوسرے شہروں میں منتقل کیا جائے گا۔ ڈرامے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل شعور و آگاہی اور انہیں مرزا غالب سے روشناس کرانا ہے۔ ڈرامہ ایک گھنٹہ دس منٹ پر محیط ہوگا جس میں تمام تر کوئٹہ کے مقامی فنکار حصہ لیں گے۔ڈرامہ میں مرزا غالب کی 2 غزلیں بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ ڈرامہ کا انعقاد 10 اور 11 نومبر کو بیوٹمز میں کیا جائے گا۔

 

کوئٹہ :معروف سٹیج ڈرامہ فنکار وکیل فاروقی، اے ڈی بلوچ اور دیگر مرزا غالب 21ویں صدی میں کے عنوان ڈرامہ سے متعلق پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ (تصویر: زما فوٹوز/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

 

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں معروف سٹیج ڈرامہ فنکار وکیل فاروقی، اے ڈی بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈرامہ کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے ادارہ ثقافت کے ہال کو استعمال میں لایا جائے گا اور اس ضمن میں ادارہ ثقافت کی کاوشیں قابل تحسین ہے۔ آرٹ لوگوں کو اچھائی کی طرف لے جاتا ہے اور برائی روکتا ہے۔ عیاں چیزوں کی وجہ سے تھیٹر کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کے باعث لوگوں کا اس طرف رجحان کم ہوتا جارہا ہے۔ ہمیں اس کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ ڈرامہ کے انعقاد کیلئے جگہ فراہم کرنے پر بیوٹمز انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خبر؛ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Offerta Di Giochi Weil Casinò

Savaspin Casino Afilado A 1500 Dalam Bonus Di BenvenutoContentI Migliori Provider Su SavaspinOnline Casinò Savaspin — Generosi Added Bonus...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں