Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

بلوچستان کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے، قاسم خان سوری

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے: سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں 10ہزار طالبات کا پڑھنا بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،ہمارے ملک کا نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے اس لیے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات علم صرف نوکری کے حصول کے لیے نہ کریں بلکہ تحقیق کے میدان میں اپنی توانائیاں صرف کریں، بلوچستان کی طالبات میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر انہیں مواقع فراہم کئے جائیں تو صوبے کی ہونہار طالبات ملک وقوم کا نام روشن کرسکتی ہے،بلوچستان کی ترقی میں خواتین کے کردار کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے ،ایک پڑھی لکھی خاتون پورے گھرانے کو علم کی شمع سے روشناس کراسکتی ہے

 

سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کوئٹہ کے دورے کے موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے طالبات واساتذہ سے خطاب کیا،اس موقع پر وائس چانسلر سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے لیے پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے تعلیم کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم انشاء اللہ بلوچستان میں خواتین وطالبات کے لیے مزید تعلیمی ادارے بنائینگے۔

 

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان لاہور ،پشاور اور کراچی میں شوکت خانم ہسپتالز بنائیں اور انشاء اللہ کوئٹہ میں بھی بہت جلد شوکت خانم ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے وویمن یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کو تلقین کی کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں خوب محنت کرکے پاکستان وبلوچستان کا نام روشن کریں کیونکہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اسکی ترقی ہم سب پر لازم ہے ،ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے یونیورسٹی کے کلاس رومز ،سیکورٹی کنٹرول روم ،لائبریری اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیاجبکہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ جبین نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو یادگاری شیلڈ پیش کیا ۔

خبر: کوئٹہ انڈکس؍نمائندہ خصوصی

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں