Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

بلوچستان کے عوام نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں وفاقی وزیر زبیدہ جلال

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ناگزیر ہے ،مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ اور پوری دنیا کے امن کے لیے مستقل خطرہ ہے ،بلوچستان کے عوام نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں وفاقی وزیر دفاعی پیداوارزبیدہ جلال نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کریں۔

 

 

وفاقی حکومت مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کرتی ہے،زبیدہ جلال نے کشمیری قوم کے عزم اور حوصلے کے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو شکست دیکر انہیں غلام نہیں بناسکا،ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بتایا کہ پاکستان کا موقف اصولی اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق ہے اور مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی راہ میں بھارت رکاوٹ ہے

 

خبر: کوئٹہ انڈکس؍ نمائندہ خصوصی

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

1win Обзор: Последние Обновления и Нововведения

1win Обзор: Последние Обновления и Нововведения1win продолжает радовать своих пользователей регулярными обновлениями и нововведениями, что делает платформу более гибкой...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں