Sunday, June 29, 2025
No menu items!

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد خان کے اغواء کی کوشش کی مذمت

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ(پریس ریلیز)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی بیان کے مطابق گزشتہ شب رات گئے ہیڈ آف سرجری ڈیپارٹمنٹ بلوچستان پروفسیر ڈاکٹر جمیل احمد خان کو گھر کے اندر گھس کر اغواء کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ محمد مذمت کرتے ہیں ۔

بیان میں مذید کہا گیا کہ سرجن جمیل احمد خان بلوچستا ن کے عوام کیلئے ایک سرمایہ ہے جو کہ گزشتہ 25سال سے چن اور رات کی پروا کئے بغیر مریضوں کی خدمت اور سرجری کرتے آ رہے لیکن آفسوس اسی صوبے میں ان کے ساتھ یہ واقع ہونا سے اہم اس عظیم ہستی کو کیا صلح دے رہے ہیں پروفیسر سرجن جمیل احمد خان کا شمار پاکستان کے مایہ ناز سرجن میں ہوتا ہے انکی ایمانداری ،قابلیت اور بلوچستان کے عوام کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

پروفسیر سرجن جمیل احمد خان کو پاکستان سے باہر کئی ممالک میں اچھی تنخواہ کے ساتھ آفر ہوتی ہے لیکن انہوں نے بلوچستان کے عوام کی خدمات کو اولین ترجیح دی ہے افسوس اس امر کا ہے کہ گزشتہ چن چینی باشندوں کے اغواء کے بعد کوئٹہ شہر میں سیکورٹی انتہائی ہائی الرٹ تھی اسکے باوجود 12گھنٹے کے اندر 5سے زائد مسلح افراد کا سرجن جمیل احمد کے گھر گھس کر اغواکرنے کی کوشش سمجھ سے بالا تر ہے ،بلوچستان کے ڈاکٹرز کو اغواء کرنے یان پر حملہ کرنے کا ناختم ہونے والا سلسلہ بدستور جاری ہے آخر کب تک ہم یہ ظلم برداشت کرتے رہینگے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کل پروفیسر سرجن جمیل احمد خان کے اغواء ہونے کی کوشش کے خلاف ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اہم فیصلے کرکے اُن کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا ،اور ساتھ ہی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ پروفیسر سرجن جمیل احمد خان کی اغواء کرنے کی کوشش کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور بلوچستان کے ڈاکٹرزکو سیکورٹی مہیا کیا جائے ورنہ اگر ہی حالات رہا تو ڈاکٹرز کا بلوچستان میں کام کرنے سخت ہو جائیگا ۔

- Advertisement -spot_img

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Offerta Di Giochi Weil Casinò

Savaspin Casino Afilado A 1500 Dalam Bonus Di BenvenutoContentI Migliori Provider Su SavaspinOnline Casinò Savaspin — Generosi Added Bonus...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں