کاروبار بینکوں کی جانب سے بلوچستان کو ریڈ زون قرار...

بینکوں کی جانب سے بلوچستان کو ریڈ زون قرار دینا قابل مذمت ہے ، قاسم سوری

-

- Advertisment -

کوئٹہ:
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ بلوچستان میں اسپیشل اکنامک اور ایکسپورٹ زونز ہونے چاہیے کیونکہ یہاں صنعت وتجارت سمیت مختلف شعبے تباہ حالی کاشکارہے بینکوں کی جانب سے بلوچستان کو ریڈ زون قرار دینا قابل مذمت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران اور ممبران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

 

اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ واقتصادی امور اسد عمر ،کلکٹرکسٹم ڈاکٹر اشرف علی ودیگر بھی موجود تھے ۔قاسم خان سوری کاکہناتھاکہ چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور ممبران نے جس اچھے انداز سے ایک ایک کرکے اپنے مسائل وفاقی وزیر خزانہ واقتصادی امور کے سامنے پیش کئے وہ قابل تحسین ہے ان کی تجاویز اور آراء میں بھی وقتاََ فوقتاََاعلیٰ حکام تک پہنچاتارہوں گا،بلوچستان کے لوگ انتہائی مخلص اور محب الوطن ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان میں بے شمارمسائل ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ صوبے میں اسپیشل اکنامک اور ایکسپورٹ زونز ہونے چاہیے میں بینکوں کی جانب سے بلوچستان کو ریڈزون قراردینے کی مذمت کرتاہوں اور اس بات کی بھی مذمت کرتاہوں کہ انہوں نے یہاں کی صنعت وتجارت ،زراعت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو قرضے دینے کیلئے کھڑی شرائط رکھی ہیں جو قابل قبول نہیں بلوچستان کی صنعت وتجارت ودیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ بینکوں کو انتہائی بہتر برتائو کرناچاہیے کیونکہ یہاں ماضی میں امن وامان کی صورتحال آئیڈیل نہیں تھا بلکہ ڈاکٹرز ،تاجرز سمیت مختلف شعبوں کے لوگ اغواء ہوتے رہے ہیں ،انہوں نے چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور ممبران کو یقین دلایاکہ وہ ان کے جائز مطالبات کے حل کیلئے ان کا ہرممکن ساتھ دیںگے بلکہ ان کی تجاویز اور آراء کو اعلیٰ حکام تک بھی پہنچائیںگے۔
خبر: کوئٹہ انڈکس/ سیدکلیم اللہ شاہ

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں