اہم ترین برازیل کو نئی منڈیوں کی تلاش ہیں، برازیل سفیر...

برازیل کو نئی منڈیوں کی تلاش ہیں، برازیل سفیر کی کوئٹہ چیمبر آف کامرس میں بات چیت

-

- Advertisment -

کوئٹہ:

پاکستان میں متعین برازیل کے سفیر کلوڈیولینس(Claudio Line)نے کہا ہے کہ برازیل سی پیک کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتاہے اسے جہاں پاکستان کے دوسرے ممالک سے تجارتی روابط مضبوط ہوں گے وہی برازیل کے ساتھ اس کا تجارتی حجم بڑھے گا،پاکستانی دستکاریوں، کھیل کے سامان، قالین، فریش وڈرائی فروٹ اور دیگر کا کوئی ثانی نہیں تاہم پاکستانی صنعتکاروں اور تجارت سے وابستہ افراد کو اس وقت ان کے محنت کا صحیح پھل ملے گا جب وہ خود اپنی بنائی ہوئی مصنوعات برازیل کی منڈیوںتک پہنچائیں گے ،اس وقت پاکستان دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے جبکہ برازیل کو نئی منڈیوں کی تلاش ہیں۔تجارتی تعلقات میں بہتری تب ممکن ہے جب دونوں ممالک کے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے وفود ایک دوسرے سے ملیں گے امید ہے آئندہ چند ماہ میں برازیل آنے والے ٹریڈ مشن میں بلوچستان کے صنعت و تجارت سے منسلک لوگ بھی برازیل آئیں گے۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے دورے کے موقع پر چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور ممبران کے ساتھ بات چیت اور بعد ازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جمعہ خان بادیزئی، سینئرنائب صدر صلاح الدین خلجی، نائب صدریاسین رئیسانی و دیگر برازیلین سفیر کا استقبال کیا اور انہیں بتایاکہ بلوچستان نہ صرف قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے بلکہ اس کی فریش ،ڈرائی فروٹ ،سیاحتی مقامات ،دستکاریاں ودیگر بھی بے نظیر ہیں ،بلوچستان میں توانائی سمیت مختلف شعبہ جات میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع تر مواقع بھی موجود ہیں ہم چاہتے ہیں کہ برازیل کی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے ساتھ ہمارے رابطے بحال ہوں بلکہ ہم انہیں براہ راست یہاں پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقعوں اور برازیل میں موجود تجارتی مواقعوں سے آگاہ کرکے فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ذریعے پاکستانی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے برازیل کے سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط مزید مضبوط ہونگے کیونکہ برازیل بھی چائنا کے ساتھ گہرے تجارتی وسفارتی تعلقات رکھتاہے جب کہ سی پیک پاکستان اور چائنا کا مشترکہ میگا منصوبہ ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک دنیا بھر کے منڈیوں تک اپنی تیار کردہ مصنوعات پہنچاسکتے ہیں بلکہ اس سے خطے اور دنیا کے دیگر ممالک بھی مستفید ہوسکتے ہیں اسی لئے اس منصوبے کو گیم چینجر منصوبہ کہاجاتاہے.

 

ہمیں امید ہے کہ برازیل کیلئے تجارتی ویزوں اور دیگر میں ہمارے لئے آسانیاں پیدا کی جائیںگی ۔ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کومزید فروغ دیکر تجارتی حجم کو بڑھایاجاسکے ،اس موقع پر پاکستان میں متعین برازیل کے سفیر کلوڈیولینس(Claudio Line)کاکہناتھاکہ وہ پہلی مرتبہ بلوچستان آئے ہیں انہیں یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی نے بہت زیادہ متاثر کیاہے وہ چیمبرآف کامرس کی جانب سے بھی استقبال اور مہمان نوازی پر شکر گزار ہے پاکستان اور برازیل دونوںمیں نئی حکومتیں قائم ہوئی ہیں پاکستان کی نئی حکومت دنیا کے ساتھ تجارت کا فروغ چاہتی ہے جبکہ برازیل کو نئی تجارتی منڈیوں کی تلاش ہے ہمیں خوشی ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران پاکستان کا ٹریڈ مشن برازیل آرہاہے جس میں پاکستان بھر کے بڑے تاجر اور صنعت کار شامل ہونگے ہمیں امید ہے کہ بلوچستان کے صنعت وتجارت سے وابستہ افراد بھی اس مشن کا حصہ ہونگے اور وہ اپنے مصنوعات اور دیگر سے متعلق برازیل کی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کو آگاہ کرینگے ،گوادر پورٹ پاکستان اور خاص کر بلوچستان کے تاجروں اور صنعت کاروں کیلئے ایک بہترین اور انمول راستہ ہیں اس کے ذریعے وہ جنوبی امریکہ کے ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی ممکن بناسکتے ہیں ،برازیل دنیا کی 8ویں بڑی اکانومی رکھتاہے بلکہ ہم دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ امپورٹ اور ایکسپورٹ کررہے ہیں ہم پاکستان سے مختلف آئٹمز اپنے ملک امپورٹ کرتے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے آرمڈ فورسز کے درمیان بھی انتہائی بہترین تعلقات قائم ہیں ،برازیل کے فوجی آفیسران سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت ہیں انہوں نے کہاکہ سویابین ،کاٹن ،مشینری اور دیگر یہاں کے مقامی تاجر برازیل سے ایکسپورٹ کرسکتے ہیں بلکہ برازیل ری نیوایبل انرجی کے میدان میں کافی ترقی کرچکاہے ہم چاہتے ہیں کہ اپنے دوست ممالک کو زرعی ریونیو ایبل انرجی اور دیگر کے میدانوں میں سپورٹ کرسکے پاکستان سے قالین ،دستکاریاں ،کھیلوں کاسامان ،میڈیکل پروڈکٹس سمیت مختلف اشیاء برازیل امپورٹ ہورہی ہے لیکن اس کا فائدہ پاکستان کے صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کو اس لئے زیادہ نہیں کہ یہاں کی مصنوعات ہمیں جرمنی سمیت مختلف ممالک سے آتی ہے ۔یہاں کے مقامی صنعت کاروں اور تاجروں کو اس وقت فائدہ ہوگا جب وہ اپنی مصنوعات براہ راست ہماری منڈیوں تک پہنچائیںگے ۔

 

ہم پاکستان کو پراپر ٹریڈ نیشن کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں تجارت سے وابستہ افراد کوویزہ سمیت جس بھی حوالے سے مدد چاہیے ہوگی ہم ان کی ہرممکن مدد کرتے رہیںگے میری نظر میں اس وقت پاکستان اور بلوچستان کو بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور سرمایہ کاری ہی معاشی ترقی کی ضامن ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی قالین ،ڈرائی فروٹ ،دستکاریوں ودیگر کی برازیل میں زبردست مانگ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ماہوار بنیادوں پر بلوچستان کے صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کو اپنے نیوز بزنس لیٹرز بھجواتے رہیںگے ان سے بھی انہیں وہاں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہی ملے گی ۔پاکستان کے ساتھ کھیلوں ،زراعت کے میدان میں اور گلوبل وارمنگ کے اثرات سے بچنے کیلئے ہرممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں بلکہ یہاں کی طلباء کو ہم سکالرشپس بھی دیناچاہتے ہیں لیکن اس کیلئے انہیں پہلے پرتگیز زبان سیکھنا ہوگی جس کے کلاسز اسلام آباد میں مفت کرائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے برازیل اورپاکستان کے تجارتی حجم میں اضافہ ہونے کی بجائے کمی ہوئی ہے جو نیک شگون نہیں ہمیں دوطرفہ تجارت کو بلندیوں پر لے جاناہے پاکستان اور برازیل کی ثقافت میں کافی مماثلت پائی جارہی ہے برازیل میں نہ صرف 1.5ملین افراد مسلمان ہے بلکہ وہاں 100سے زائد مساجد بھی ہیں اس کے علاوہ مسلمانوں کیلئے حلال خوراک کے ریسٹورنٹس کی بھی بہت بڑی تعداد برازیل میں موجود ہیں ۔

خبر: کوئٹہ انڈکس/ کلیم اللہ شاہ

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں