کوئٹہ (انڈکس نیوز ڈیسک) جبران جوگیزئی کے لواحقین نے حکومت بلوچستان اور بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف دیا جائے۔ اور جبران جوگیزئی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ جبران جوگیزئی کے لواحقین کیجانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے قتل کے خلاف اور قاتلوں کے گرفتاری کے حوالے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ جبران ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ، فراخ نیت اور ایک قابل انسان تھے۔ جبران جوگیزئی کا قتل لمحہ فکریہ ہے ۔لہذا حکومت سے ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں اور انہیں سخت سے سخت سزا دیا جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر، وکلاء اور سول سوسائٹی کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔