کوئٹہ۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل امین الدین بازئی نے ایڈووکیٹ جنرل حکومت بلوچستان ارباب طاہر کاسی اور پراسیکیوٹر جنرل امیر زمان جوگیزئی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈپٹی اٹارنی جنرل امین الدین بازئی نے اٹارنی جنرل آفس بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل ارباب طاہر کاسی اور پراسیکیوٹر جنرل امیر زمان جوگیزئی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔ استقبالیہ تقریب میں اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کے دفاتر کے نمائندوں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل میر شہک بلوچ اور وکلاء نے شرکت کی ۔
خبر: کوئٹہ انڈکس/ نمائندہ خصوصی
ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ارباب طاہر کاسی اور پراسیکیوٹر جنرل امیر زمان جوگیزئی کے اعزاز میں استقبالیہ
اس ہفتے کی اہم خبریں