کوئٹہ:
سرکاری محکموں اور تعلیمی اداروں کے درمیان بہترین روابط اور باہمی تعاون انتہائی اہم ہے تعلیم اور تحقیق پر جامعات کا کام دیگر محکموں اور اجتماعی طور پر پورے نظام میں ترقی لا سکتا ہے۔ یقینا مختلف شعبہ جات میں ترقی ہو رہی ہے لیکن ترقی کی رفتار کو اقوام عالم کی ترقی پر لانا ہو گا۔ بیوٹمزمحدود وسائل میں حیران کن تعلیمی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔بیوٹمز کے خود کار وظائف پروگرام کے تحت بلوچستان کے پسماندہ اور غریب طلباء پر بھی جدید علوم اور تعلیم کے دروازے کھلے ہیں تاکہ کوئی طالب علم معیاری تعلیم اور علم کی فراہمی سے محروم نہ رہے سکے بیوٹمز میں طلباء کو مضمون صرف نمبر حاصل کرنے یا پاس کرنے کی غرض سے نہیں پڑھایا جاتا بلکہ اس علم کے اخلاقی و معاشرتی پہلو اور مستقبل میں اس کے مؤثر استعمال پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔
جامعہ میں اس وقت 120سے زائد پی ایچ ڈی اساتذہ اپنی قابلیت اور تعلیمی و تحقیقی علوم طلباء تک منتقل کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے سول سروسز اکیڈمی کے زیر اہتمام 46ویں کامن ٹرئینگ پروگرام میں شامل حالیہ سی ایس ایس کولیفائیڈ افسران کے وفد کے دوررہِ بیوٹمز پر خطاب میں کہا، ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نہ صرف معیاری تعلیم کی فراہمی کو بہترین انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ طلباء کے روزگار اور خود کار کاروبار کے کامیاب آغاز کیلئے بھی بیوٹمز بزنس انکیوبیشن سینٹر کے تحت انہیں نوکری تلاش کرنے والوں کے بجائے نوکریاں فراہم کرنے والوں کی فہرست میں شامل کر رہا ہے تاکہ معاشرے میں روز گار اور ذریعہ معاش کی کمی پر قابو پایا جا سکے اور تعلیم یافتہ طلباء اپنے کاروبار کے ذریعے علاقائی و ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں بیوٹمز کے تعلیمی معیار اور نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کیلئے اساتذہ اور سینیئر پروفیسرزہمہ وقت محنت جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ سرکاری محکموں اور اداروں کے تعاون سے بیوٹمز معاشرے میں تعلیم کی روشنیاں مزید بہتر انداز میں بکھیر سکتا ہے
وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے وفد کا بیوٹمز پہنچنے پر استقبال کیا جبکہ بیوٹمز کے متعلق جامع بریفینگ دی،وفد نے بیوٹمز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ وفد نے اساتذہ اور سنیئر حکام سے ملاقات، تعلیمی سرگرمیوں اور بیوٹمز کی جدید سہولیات سے آراستہ عمارت کا جامع جائزہ کیا۔وفدکے شرکاء نے بیوٹمز کی تعلیمی و تحقیقی صلاحیت کو سرہاتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ شرکاء نے کہا یہ لمحات ہمارے لئے قابل فخر ہیں کہ بلوچستان میں بیوٹمز جیسی عالمی یونیورسٹی موجود ہے اور بیوٹمز کی بلوچستان میںموجودگی سے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بلوچستان اب تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں رہا پاکستان کے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے افسران نے کہا کہ بیوٹمز اس منفی تاثر کی نفی ہے جو بلوچستان کے متعلق پھیلایا جاتا ہے وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی کی قائدانہ صلاحیتں اور شب و روز محنت بیوٹمز کے معیار سے عیاں ہے بعد ازیں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے سول سروسز اکیڈمی کے زیر اہتمام 46ویں کامن ٹرئینگ پروگرام میں شامل حالیہ سی ایس ایس کولیفائیڈ افسران کے وفد کے سربراہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
خبر: کوئٹہ انڈکس/ پریس ریلیز