کوئٹہ، پریس ریلیز
امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستا ن ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مولانا علی محمد ابوتراب نے مانچسٹر حملوں کی شديد الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جیسی دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے والے انسانیت دشمن عناصر ہے جوکہ کسی بھی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر ایک لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا دہشت گردوں کا کوئی مسلک تو کیا دین اور مذھب بھی نہیں، اسلام امن و سلامتی اور بھائی چارے کا دین ہے۔اپنے ایک بیان میں انہو نے کہا کے ایسے عناصر اور رویوں کا قلع قمع کرنا ہوگا جن کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے، انھوں نے کہا کے پاکستان خود دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے، پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ اور اس سلسلے میں پوری پاکستانی قوم اور علمائے کرام اور دینی رہنماء افواج پاکستان کی پشت پر ہیں اور آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد میں ہمارے نوجوانوں کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی امن کے ذریعے ہی ممکن ہے اس لیے تمام دینی، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور قوم کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔انھوں نے کہا کے معصوم جانوں کا قتل عام انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل برداشت ہے۔داعش جیسے اسلام دشمن عناصر اس طرح کے دہشت گردانہ حملے کرکے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ، جبکہ اسلام اور مسلمان انسانیت کے قتل کی کبھی بھی اجازت نہیں دیتا۔