Sunday, June 29, 2025
No menu items!

ایران میں دھماکے قابل مذمت، قطر اور سعودی عرب کے مسائل کا حل فوری کیا جائے: قومی اسمبلی میں متفقہ قراداد

اس ہفتے کی اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر اور خلیجی ممالک کے مابین تنازع اور ایران میں گذشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملوں پر قومی اسمبلی نے متفقہ قراردادیں منظور کرلیں۔قراردادں میں ایران میں ہونے والے خود کش حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے جبکہ خلیجی ممالک سے قطر کے ساتھ پیدا ہونے والے مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے مطالبے پر ایرانی پارلیمنٹ اور آیت اللہ خمینی کے مزار پر حملوں کے خلاف وزیر قانون زاہد حامدنے مذمتی قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان ایران کے عوام اور پارلیمنٹ سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔جبکہ سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاﺅ نے قطر اور خلیجی ممالک کی صورت حال پر قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ تمام برادر اسلامی ممالک مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں کیونکہ مسلم امہ کو اتحاد کی ضرورت ہے۔

 

قرارداد پیش کرتے ہوئے آفتاب شیرپاﺅ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ہمیں کچھ کرنا چاہیے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ خلیجی ممالک آپس میں لڑ پڑے ہیں اور قطر پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ دہشت گرد گروہوں کو فروغ دے رہا ہے جبکہ قطر نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔امریکہ نے خلیجی ممالک میں دراڑیں پیدا کی ہیں ۔ابھی تک سمجھ نہیں آیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ریاض کانفرنس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا اور اس کانفرنس کے بعد ہی مسلم ممالک میں حالات خراب ہونے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔مسلم ممالک کے درمیان حالات خراب ہونے سے اسرائیل کو فائدہ پہنچ رہا ہے، خلیجی ممالک کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پاکستان کو مصالحتی کردار ادا کرنا چاہیے، کیونکہ آج قطر پر ریاستی دہشت گردی کا الزام لگا ہے کل پاکستان پر بھی لگ سکتا ہے۔

 

دوسری جانب اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے اسلامی فوجی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل مسلم امہ کے اتحاد کے خلاف ہیں اور قطر پر ڈرامہ کھیلا جارہا ہے۔سعودی عرب اور قطر کے تناؤ  پر امریکا اور اسرائیل کا ایجنڈا نظر آرہا ہے، پاکستان کو اس صورتحال پر غیر جانبدارانہ مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Offerta Di Giochi Weil Casinò

Savaspin Casino Afilado A 1500 Dalam Bonus Di BenvenutoContentI Migliori Provider Su SavaspinOnline Casinò Savaspin — Generosi Added Bonus...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں