اہم ترین پا ک افغان تجارت: بادینی بارڈر سے مزید تقویت...

پا ک افغان تجارت: بادینی بارڈر سے مزید تقویت ملے گی۔ چیمبر آف کامرس

-

- Advertisment -

کوئٹہ:
کوئٹہ میں متعین قائم مقام افغان قونصل جنرل نثار احمد احمدی نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کافروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں چاہتے ہیں کہ نہ صرف پاک افغان چمن بارڈر پر دوطرفہ تجارت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو بلکہ بادینی بارڈر پر بھی تجارتی تعلقات دونوں ممالک کی معاشی خوشحالی کی ضامن ثابت ہوگی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں چیمبرآف کامرس کے سینئر نائب صدر بدرالدین کاکڑاور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان کے کوارڈینیٹر جمعہ خان بادیزئی سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل قائم مقام افغان قونصل جنرل کا ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان پہنچنے پر استقبال کیا گیا ملاقات کے دوران چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے سینئر نائب صدر بدرالدین کاکڑ اور ایف پی سی سی آئی بلوچستان کے کوارڈینیٹرجمعہ خان بادیزئی نے افغان قونصل جنرل کو چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے دونوں ممالک میں معاشی خوشحالی آئے گی اسی مقصد کیلئے نہ صرف باب دوستی چمن کے ذریعے دوطرفہ تجارت کا سلسلہ جاری رہتاہے بلکہ اب بادینی بارڈرز کو فعال کرنے کیلئے بھی وفاقی وصوبائی حکومتوں کی جانب سے کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی طرف سے بھی بادینی بارڈرز کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں کیونکہ تجارت کے ذریعے ہی معاشی خوشحالی کے خواب شرمندہ تعبیر ہوتے ہیں اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوتاہے ہم چاہتے ہیں کہ چمن بارڈر پر بھی ڈبلیو ایچ او کی ہیلتھ ایڈوائزری کو مدنظررکھتے ہوئے دوطرفہ تجارت کی بحالی کیلئے دونوں ممالک اقدامات اٹھائیں تاکہ نوول کورونا وائرس کے باعث معاشی بحران سنگین نہ ہو ،نوول کورونا سے پیشگی بچائو کے تمام تر حفاظتی اقدامات ہونے چاہیے تاکہ اس عالمی وباء سے دونوں ممالک کی عوام اور صنعت وتجارت سے وابستہ افراد محفوظ رہ سکے ۔

اس موقع پر قائم مقام افغان قونصل جنرل نثار احمد احمدی کاکہناتھاکہ افغانستان کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہیں ہم چاہتے ہیں کہ نہ صرف پاک افغان بارڈر پر دوطرفہ تجارت کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوبلکہ بادینی بارڈرز کو فعال بنانے کیلئے بھی افغان حکومت اقدامات کررہی ہے ہم پاکستانی اقدامات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ بادینی بارڈرز کے ذریعے بھی دوطرفہ تجارت کا آغاز ہو کیونکہ دونوں برادری اسلامی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا فروغ معاشی خوشحالی کی ضامن ثابت ہوگی جس کیلئے ہم اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ نوول کورونا وائرس کے باعث پاک افغان بارڈر بند کردیاگیاہے جس سے واپس کھولنے کیلئے دونوں ممالک حکومتی سطح پر کوشاں ہیں ۔

خبر: کوئٹہ انڈکس/ کلیم اللہ شاہ

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں