کوئٹہ؛
بلوچستان میں کورنا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار میں صوبے میں اس وقت مریضوں کی تعداد 92 جبکہ میڈیا رپورٹوں میں 157 ہے۔ محکمہ صحت نے بلوچستان میں کورونا وائرس کے متاثرین میں مزید 11 افراد کے اضافے کی تصدیق کی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی کل تعداد 92 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سے آن لائن نیوز ایجنسی نے 157 کیسوں کا دعویٰ کیا ہے جس کی سرکاری سطح پر تردید کی گئی۔ محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 84ہزار 437 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے ۔ دوسری جانب تفتان قرنطینہ میں اس وقت 427افراداور میاں غنڈی قرنطینہ میں 532افراد موجود ہیں ۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں 21 دنوں تک جزوی طور پر لاک ڈاون کی اعلان کیا ہے۔ اس دوران بڑے شاپنگ سینٹر، مال اور مارکیٹیں بند جبکہ ریسٹونٹس صرف گھروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کریں گے۔
محکمہ صحت نے بلوچستان میں نئے 11مزید کرونا وائرس کیسسز کی تصدیق کی ہے۔ جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 92ہوگئی ہے ۔ کرونا وائرس سے متاثرہ مریض کوئٹہ کے 2 ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔ صوبے میں اب تک باہر سے آنیوالے 84ہزار 437افراد کی اسکیننگ کی گئی ہے۔ بلوچستان آنیوالے زائرین اور دیگر 427 افرادپاک ایران بارڈر کے قریب تفتان قرنطینہ اور 532 افراد کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں رکھے گئے ہیں۔
آن لائن نیوز ایجنسی نے باوثوق ذرائع کی مدد سے دعویٰ کیا ہے اب تک بلوچستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 57 1ہے تاہم حکومتی ترجمان اور آفسران میں رابطوں کے فقدان کے باعث مصدقہ کیسز کی تعداد بتانے سے قاصر ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب سے محکمہ صحت کے ترجمان عبداللہ اچکزئی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اب تک بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ کل مریضوں کی تعداد صرف 92 ہے۔ جنہیں مختلف ہسپتالوں کے آئسولیشن میں رکھے گئے ہیں۔