کوئٹہ ؛
ڈاکٹر گل سبین پروجیکٹ کوارڈی نیٹر ہیپاٹائیٹس کنٹرول پروگرام ، ڈاکٹر زینت شاہوانی پروجیکٹ کوارڈی نیٹر پرایئم منسٹرہیلتھ انشورنس پروگرام نے بی ایم سی ہسپتال کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے بی ایم سی کی انتظامیہ کی کرونا سے نمٹنے کےلیے انتظامیہ کی کار کردگی کو سراہا ۔
ڈاکٹر گل سبین اعظم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انتظامیہ نے اپنے محدود وسائیل میں بہترین 20 بیڈ کا آئیسولیشن وارڈ بنایا ہےجس میں آئی سی یو میں 7 کام کرنے والے وینٹی لیٹرز موجود ہیں جس میں سے 4 وینٹی لیٹرز میں کچھ کام کی ضرورت ہے اور آئی سی یو بہت اچھا بنایا ہے۔
ڈاکٹر گل سبین اور ڈاکٹر زینت نے بتایا کہ بی ایم سی کے ایم ایس ڈاکٹر سلیم آبڑو ، ینگ ڈاکٹرز اور پی ایم اے نے اپنی موجودگی کو یقینی بنایا ہے اور سب اس وبا سے نمٹنے کےلیے ایک ساتھ عوام کی خدمت میں مشغول ہیں پروونشل ڈائریکٹر پروونشل نیوٹریشن ڈائیریکٹوریٹ ڈاکٹر آمین خان مندوخیل بھی دن رات اس خدمت میں پیش پیش ہیں ۔اس دوران انہیں بتایا گیا کہ خدمات سرانجام دینے میں بی ایم سی انتظامیہ کے کچھ مطالبات ہیں ۔ ڈاکٹر یا پیرا میڈیکل سٹاف جو براہ راست آئسولیشن وارڈ کے مریضوں کے پاس جاتے ہیں انکے لیے سہولیات کا فقدان ہے ۔
اشیاء ضروریہ میں پی پی ای مکمل اور ہینڈ سینٹائزر شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرادی کہ بی ایم سی انتظامیہ نے اپنی طرف سے جو ہو سکا وہ کیا جو کہ قابل تعریف ہیں پر محکمہ صحت کی انہیں ضروری اشیا مہیا کی جائے تو یہ بہترین انداز میں خدمات سرانجام دے سکیں گے۔