کھیل کھلاڑی کورونا کے خوف میں مبتلا ہونے کی بجائے احتیاطی...

کورونا کے خوف میں مبتلا ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر اپنائیں،حسین چنگیزی

-

- Advertisment -

کوئٹہ؛

جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدرحسین علی چنگیزی نے کہا ہے کہ جان لیوا کوروناوائرس کی وجہ سے پوری انسانیت امتحان سے دوچار ہے موجودہ حالات میں انسانوں کو اللہ تعالیٰ کی جانب رجوع کرنا چاہیے اورکورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیراپنائیں۔

 

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کی گئیں ضروری ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، صحت ہے تو سب کچھ ہے ، کیونکہ میں محفوظ تو پاکستان محفوظ ہے لہٰذا چھینکتے و کھانستے وقت ٹشو پیپر کا استعمال کیا جائے ،عوام اپنی اور اپنے عزیزوں کی صحت کا خیال رکھیں لہٰذاصفائی کا خاص خیال رکھیں اور بار بار اپنے ہاتھوں کو دھوئیں،اپنے چہرے کو چھونے سے پہلے اپنے ہاتھ اچھی طرح دھولیں،کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاط بے حد ضروری ہے۔

Embed from Getty Images

جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدرحسین علی چنگیزی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب کھیلوں کی سرگرمیاںمعطل کرنا کھلاڑیوں کے مفاد میں ہے کیونکہ کھلاڑی ملک وقوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 

جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدرحسین علی چنگیزی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں تاہم کھلاڑیوں کو فٹنس برقرار رکھنے کیلئے انفرادی طورپر ٹریننگ جاری رکھنا ہوگی کیونکہ جب تک کھلاڑیوں کی فٹنس اعلیٰ معیار کی نہیں ہو گی ان کے کھیل میں تسلسل جاری نہیں رہ سکے گا،علاوہ ازیں جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں سمیت ہر فرد کواحتیاطی تدابیر اپنانی چاہیں۔

 

خبر/ کوئٹہ انڈکس/ پریس ریلیز

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں