Thursday, January 23, 2025
No menu items!

کورونا ایمرجنسی؛ طبی عملے کا سروسز سے بائیکاٹ کا اعلان

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ

بلوچستان میں کرونا ایمرجنسی کے دوران طبی عملہ نے تمام سروسز سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ طبی عملہ کا اعلان ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر یاسر اچکزئ اور دیگر نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملہ کی گرفتاری کے بعد کیا اور الزام لگایا کہ طبی عملہ کو حفاظتی کٹس فراہم نہیں کئے جارہے ہیں جس سے ہمارے ڈاکٹرز اور طبی عملہ براہ راست متاثر ہورہا ہے

 

بائیکاٹ ایسی صورتحال میں کیا گیا ہے جب پورے ملک میں کورونا ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔ اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں کورونا کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ڈاکٹروں نے الزام عائد کیا ہے کہ فرنٹ لائن کی لڑائی لڑتے ہوئے بھی حکومت کی جانب سے انہیں سہولیات نہیں دی جارہی ہے۔

Embed from Getty Images

کوئٹہ سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر یاسر اچکزئی، ڈاکٹر یاسر خوستی، پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن، ینگ نرسز ایسوسی ایشن اور دیگر طبی عملہ نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکومت نہ صرف ناکام ہوچکی ہے بلکہ کورونا کے خلاف جنگ بھی ہار چکی ہے۔ حکومت نے ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج بھی کیا 100 سے زائد ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو گرفتاری بھی کیا گیا۔ جس کی مذمت کرتے ہیں

 

ینگ ڈاکٹرز کے مطابق اس وقت بلوچستان میں 15 سے زیادہ ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 50 سے زیادہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ اس وقت قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے الزام لگایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں سہولیات نہیں دی جارہی ہے۔ وہ ایک ماسک بھی اپنے پیسوں سے خرید رہے ہیں۔ حکومت نہ صرف ناکام ہوچکی ہے بلکہ کورونا کے خلاف جنگ بھی ہار چکی ہے۔

Embed from Getty Images

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوچکی تھی جس میں ڈاکٹرز نے جمع کئے گئے چندے کا فہرست دکھایا تھا ویڈیو میں سنا جاسکتا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سہولیات کی عدم فراہمی کے بعد انہوں نے 8 لاکھ روپے کا چندہ جمع کیا ہے۔ جس سے وہ اپنی ضروری چیزوں کی خریداری کریں گے۔

 

بائیکاٹ سے وقت کیا گیا جب وزیراعلی ہاوس کے قریب زرغون روڈ پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن، ینگ نرسز ایسوسی ایشن اور دیگر طبی عملے کی جانب سے حکومت کی جانب سے سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا جس پر پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں لاٹھی چارج کیا اور متععدد ڈاکٹروں کی حراست میں لیا۔

خبر/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں