Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

3ہزار دکانیں سیل۔800گرفتاریاں، مزید ایکشن لے رہے ہیں، ندا کاظمی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی ندا کاظمی نے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لوگوں کا ساتھ دیتے ہوئے مناسب نرخوں پر اشیاء فراہم کرے اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کرے۔ عوامی شکایات پر مجسٹریٹس کاروائی کررہے ہیں۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 3ہزار سے زائد دکانیں سیل کردی گئی ہے جبکہ 7سو سے 8سو تک افراد کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ جنہیں سزائیں دینے بعد رہا کردیئے گئے ہیں۔ لوگ گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلے۔ زیادہ رش والی جگہوں پر کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔

 

 

سماجی رابطوں کے ویب فیس بک پر ویڈ پیغام میں انہوں نے کہا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ان لوگوں کے خلاف بھی کاروائی کررہے ہیں جو لوگوں کو بے جاہ پریشان کررہے ہیں اور بغیر کسی ضرورت کہ گھروں سے نکل رہے ہیں۔ رش والی جگہوں پر زیادہ کریک ڈاون کیا جارہا ہے کیوں کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہی رش والی جگہوں میں ہے۔ لوگوں کی ایک دوسرے زیادہ قربت سے بیماری کے پھیلنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو گھروں تک محدود رکھے اور کورونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پاسکے۔ 7سو 8سو تک لوگوں کو گرفتارت کردیئے ہیں۔ انہیں سزائیں بھی دی گئی ہے۔ اگر لوگ گھروں تک محدود نہیں ہوں گے تو ہم مجبور ہیں کہ سخت سے سخت کاروائی کرے۔

 

ندا کاظمی نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔مجسٹریٹس کی نگرانی منافہ خوری کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ جو لوگ منافہ خوری اور گرانفروشی میں ملوث ہے ان سے گذارش ہے کہ لوگوں کا ساتھ دیں۔ کمائی کا وقت نہیں نیکیاں کمانے کا وقت ہے۔ 3ہزار سے زائد دکانیں سیل کردی گئی ہے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی نہ کرے جن ہوٹلوں اور دکانوں پر پابندی لگائی گئی ہے انہیں بھی سیل کررہے ہیں۔

 

- Advertisement -spot_img
پاکیزہ خان
پاکیزہ خانhttps://quettaindex.com
پاکیزہ خان پاکستانی فری لانس صحافی ہے اور کوئٹہ انڈکس کے لیے صحت جیسے اہم مسائل پر رپورٹنگ کرتی رہی ہے اور وہ ڈاکومینٹری سکپرٹنگ پر بھی عبور رکھتی ہے۔ پاکیزہ کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ وہ صحافت کے علاوہ فلم انڈسٹری سے بھی منسلک ہے
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

“vulkan Vegas Kasyno Online ️ Legalne Polskie Kasyno

Vulkanvegas Casino Pl ᐉ Oficjalna Strona Vulkan VegasContentZasady Odpowiedzialnej Gry W Vulkan Las Vegas"Vulkanvegas Casino PlGry Z Krupierami Em...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں