Monday, March 10, 2025
No menu items!

مینا بلوچ نےحکومت بلوچستان کی تعاون اور اپنے مدد آپ کے تحت 500 مستحق گھرانوں میں ان کی دہلیز پر ان کی مدد کی ۔

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

مند سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی کارکن مینا بلوچ نے کوئٹہ میں 500گھرانوں میں اپنی مدد آپ کے تحت اور حکومت بلوچستان کی معاونت سے غریب،مزدور طبقے مفلس ومستحق،اقلیتی کمیونٹی میں مجمع اکٹھا ہونے کے خدشہ کے پیش نظر ان کے گھروں کی دہلیز پر راشن فراہم کی اور مالی تعاون کیا گیا۔ مند کے غریب گھرانوں میں کیش پہنچائی گئی اور وہاں مخیر حضرات سے چندہ وصول کر غریبوں کی مدد کی گئی تاکہ فاقہ کشی پر مجبور غریب لوگوں کے چھولے بھجنے نہ پائیں،۔اپنے آبائی گاوں مند سے رضاکاروں کے زریعے اکٹھی کئی گئی کجھور کوئٹہ میں سفید پوشوں میں انتہائی منظم اور موثر طریقے سے سوشل ڈسٹینسینگ کا خیال رکھتے ہوئے بانٹے گئے۔

 

 

کوئٹہ انڈکس سے بات چیت کرتے ہوئے مینا بلوچ کا کہنا تھا؛کرونا وائرس کی شکل میں آج ساری دنیا پر آفت نازل ہے انسانی زندگیوں کو جس سنگین صورتحال کا سامنا ھے پوری انسانیت اس وقت ایک لامتنائی کرب سے گزر رہی ہے۔کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے تحفظ کے لئے کئے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بلوچستان میں کئی دیہاڑی دار مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں اور غریب طبقے کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اجرت پر کام کرنے والے مزدور شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

 

Embed from Getty Images

بلوچستان عوامی پارٹی کی سیاسی کارکن و سماجی شخصیت مینا بلوچ کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سیاسی وابستگی کو بالا طاق رکھتے ہوئے مختلف حلقوں میں مستحق افراد کو ان کے گھر کی دہلیز تک روز مررہ کی ضروری اشیا پہنچائے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں احساس اور ہمدردی کے جذبات کو بروئے کار لاتے ہوئے ابتدائی طور پر اپنے گاوں مند میں کرونا سے متعلق آگئی مہم چلائی کہ اس موزی مرض کی کوئی علاج ممکن نہیں البتہ آپ لوگ سختی کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عملدرامد کرکہ اس کی روک تھام ممکن بنا سکتے ہیں۔ نیک کام میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر میں مزید خدمات دینے کیلئے تیار ہیں کیونکہیہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ مل جل کر مستحق عوام کی خدمت کرنے کا ہے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے مسلمان بھائی فاقہ کشی پر مجبور نہ ہوجائیں۔

بات چیت/کوئٹہ انڈکس/دین محمد وطن پال

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

“vulkan Vegas Kasyno Online ️ Legalne Polskie Kasyno

Vulkanvegas Casino Pl ᐉ Oficjalna Strona Vulkan VegasContentZasady Odpowiedzialnej Gry W Vulkan Las Vegas"Vulkanvegas Casino PlGry Z Krupierami Em...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں