Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

NA260ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن نے نتائج جاری کردی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ، دین محمد وطن پال سے؛
حلقہ این اے 260پر جمعیت علائے اسلام (ف) کے امیدوار میر عثمان بادینی پر واضح برتری حاصل ، الیکشن کمیشن آف پاکستان بلوچستان شاخ نے حلقہ این اے 260پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ٹوٹل ڈالے گئے ووٹ کی تعداد 1لاکھ 80ہزار 80رہی جبکہ ووٹ ڈالنے کی شرح 29فیصد رہی۔

حلقہ این اے 260پر ٹوٹل ووٹ کی تعداد 4لاکھ 60ہزار 202ہے جن میں ڈالے گئے ووٹ ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 1لاکھ 80ہزار 80ہے۔ ٹوٹل 1لاکھ 33ہزار، 4سو 77مردوں نے جبکہ 46ہزار 603خواتین ووٹر نے ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ جن میں 3ہزار 788ووٹ مسترد کئے جاچکے ہیں۔

نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام فے کے امیدوار میر عثمان بادینی نے 44ہزار 610ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، بلوچستان نیشل پارٹی (مینگل )کے امیدوار میر بہادر خان مینگل 37ہزار 481ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار جمال ترہ کئی 20ہزار 485ووٹوں کے تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار حمیر محمد حسنی 19ہزار 840ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ نشست پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ جس پر ممکنہ طور پر جمعیت علماء اسلام (ف) بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ متوقع تھا۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Türkiye’nin En Güvenilir Şans Oyunları Sitesi Bets10 Giriş”

Günün On The Internet Maçları Online Yayınları Izleyin Canlı Spor Bahisleri 1xbet ᐉ 1xbet ComContentRulet Nasıl Oynanır – Rulet...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں