کوئٹہ
جامعہ بلوچستان سے ملحق لاء کالج کے لیکچرر شاہ محمد زرکون نے موجودہ تعلیمی نظام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اپنے عہدے استعفیٰ دیدیا ہے۔ بچوں کو بھی سکول نکلوا کر ان سمیت بھیڑ بکریوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیئے۔ انہوں نے مزید چرواہا بن کر زندگی گزارے کا فیصلہ کیا۔
مقامی روزنامہ انتخاب کے رپورٹ کے مطابق جامعہ بلوچستان سے ملحق لاء کالج کے لیکچرر شاہ محمد زمان زرکون نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ فیس بک پر بچوں سمیت تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مزیدلیکچرر کے عہدے پر نہیں رہیں گے۔ بلکہ اپنے بچوں سمیت چرواہا بن کر زندگی گزاریں گے۔ سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا ، ہمارا تعلیمی نظام منافقت پر مبنی ہے بچوں کوجھوٹ پڑھایا جاتا ہے۔ ہمیں انسان بننا ہے۔
روزنامہ کے رپورٹ کے مطابق فیس بک پر انہوں نے انسانیت کے حوالے سے متعددہ پوسٹیں کی ہیں ان کے ٹائم لائن کو دیکھ کر با آسانی نتیجہ اخد کیا جاسکتا ہےکہ وہ موجودہ تعلیمی نظام سے تنگ آچکے ہیں جن کی بنیاد پر وہ جامعہ بلوچستان کی لیکچرر شپ چھوڑ کر چرواہا بننے کا اعلان کررہے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے بچوں کی کئی تصاویر بھیڑ بکریوں کے ساتھ بھی جاری کی ہیں۔ مقامی اخبار انتخاب کے مطابق جب انہوں نے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنا نمبر بند کردیا جبکہ ان کے بھائی نے اس کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔