کوئٹہ؛
پاکستان بیت المال بلوچستان کے بورڈ آف منیجمنٹ کی ممبر کلثوم پانیزئی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے ہر گھر کے لیے تین لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن انڈسٹری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ بلوچستان سمیت ملک بھر کے سرکاری ملازمین اور متوسط طبقے کے لوگوں کو گھر کی فراہمی کا خواب ضرور پورا ہو گا۔
اپنے ایک بیان میں کلثوم پانیزئی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی کی فراہمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اعلان پر کہا کہ پانچ اور دس مرلے کے گھروں کی تعمیر کے لیے قرض کی کم شرح سود بھی عوام دوست اقدام اور خوش آئند امر ہیں،پاکستان بیت المال بلوچستان کے ممبر بورڈ آف منیجمنٹ کی ممبر کلثوم پانیزئی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے ون ونڈو آپریشن کے اعلان سے یہ سیکٹر مزید ترقی کرے گا اور وہ دن دور نہیں جب وفاقی حکومت کے ویژن مطابق نئے پاکستان میں غریب اور متوسط طبقات کے لوگوں کو زندگی بسر کرنے کے لیے اپنا چھت میسر ہو گا