اہم ترین انسانی حقوق معلومات تک رسائی کے قانون کا نفاذ ناگزیر ہے،...

معلومات تک رسائی کے قانون کا نفاذ ناگزیر ہے، ایڈ بلوچستان

-

- Advertisment -

کوئٹہ

 

ایڈ بلوچستان بہ تعاون نیشنل انڈومنٹ فنڈ فار ڈیموکریسی کے تعاون سے "معلومات تک رسائی کا قانون "کے حوالے سے سمینار بوائے اسکاؤٹ کوئٹہ میں منعقد کیا گیا ۔جس کا عنوان "پراجیکٹ شیئرنگ” تھا،اس موقع پر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انہوں نے ایڈبلوچستان کے کاوشوں کو سہرا ۔اس موقع پر میر بہرام لہڑی نے سیمینار کا باقاعدہ آغاز کیا اور انہوں نے "معلومات تک رسائی کا قانون” کے صوبائی ، قومی اور بین الاقوامی تاریخ پر روشنی ڈالا اور اس قانون کے افادیت پر ناظرین کو اگاہ کیا اور بلوچستان کیبنٹ سے اس قانون کی منظوری کو سرہا اور امید کی کہ بلوچستان اسمبلی اسے جلد از جلد پاس کرے گی۔

 

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ،معروف سوشل ایکٹیوسٹ، بہرام بلوچ نے پاکستان میں اس قانون کے تاریخی حوالے سے ناظرین کو اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 2002 میں اس قانون کو جنرل پرویز مشرف نے قومی اسمبلی سے منظور کروایا جو کہ "ایکسیس ٹو انفارمیشن ایکٹ ” تھا۔جس کے تحت شہری تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں مگر ایک محدود حد تک۔اس موقع پر سالار فاؤنڈیشن کے سی ای او سلام خان نے خطاب کرتے ہوہے تمام سیاسی جماعتوں وکلاء سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق والے افراد کی راہےشامل کر نے پر زور دیا تاکہ اس قانون مضبوط بنایا جاسکے۔

 

اس موقع پر ہوسٹ اورگنائزیشن کے سی ای او کراحمت للہ خان نے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے آنے سے افرادی معذوران کو زیادہ فائدہ پہنچے گا کیونکہ انہیں ہر شعبہ زندگی میں نظر انداز کیا جا رہا ہے اس قانون کےانے کے بعد ان کے حقوق با اسانی انہیں مل سکیں گے۔اس موقع پر جسبیر سنگھ نے خطاب کرتے ہوہے کہا کہ اس قانون کے آنے سے اقلیتی برادری کو بھی دیگر اقوام کی طرح فائدہ پہنچے گا اور انہوں نے اپنے اورتمام اقلیتی برادری کی جانب سے تعاون کا یقین دالایا۔اس موقع پر علی ساتکزاہی اس قانون کے خدوخال کے بارے میں ناظرین کو اگاہ کیا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے چیزوں عوام کو رساہی ملنا چاہیے ہے تاکہ وہ ان سے استفادہ حاصل کر سکے۔جو ان کا بنیادی حق ہے۔

 

بلوچستان یونیورسٹی کے لیکچرار جاوید سرپرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں انفارمیشن کی کافی کمی ہے خاص کر تعلیم کے شعبے میں کافی کام کی ضرورت کرتے ہیں۔سیمنار سے بلوچستان سائیکالوجسٹ ایسوسی ایشن کے سجاد جان نے نفسیاتی پہلو پہ بات کرتے ہوئے قوانین کے بننے اور عمل درامد پہ زور دیا،اس موقع پر معروف سوشل ایکٹوسٹ کوئٹہ آن لائن کے بانی ضیاء خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس قانون کے اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خاص کر یہ قانون نوجوانوں کے لیے کافی سود مند ثابت ہوگا اور یہ نوجوان آگے چل کر اس ملک و قوم کا مضبوط بنیاد بنیں گے۔اس موقع پر سوشل ایکٹوسٹ فاطمہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہ یہ قانون نوجوانوں کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے انہوں نے کہی کہ اٹھاریوں ترمیم میں پاکستان کے آئین میں آرٹیکل 19 اے کو شامل کیا گیا جس کے مطابق کوئی بھی شہری قوانین کے تحت مفاد عامہ سے متعلق کسی بھی محکمے سے معلومات حاصل کرسکتا ہے۔آخر میں ایڈ بلوچستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عادل جہانگیرنے خطاب کر تے ہوہے تما م معزز مہمانوں کاشرکت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں