Sunday, June 29, 2025
No menu items!

کورونا ایمرجنسی؛ صوبائی وزیر تعلیم کا بوائے سکاوٹس کو خراج تحسین

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:
صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند، سیکرٹری تعلیم شیر خان بزائی اور ڈائریکٹر تعلیم نظام الدین مینگل اور دیگر نے بلوچستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ بلوچستان بوائے سکاؤٹس کے اراکین و رضاکاروں کو شعور و آگاہی کے مہم میں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے بوائے سکاؤٹس کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے اور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ اس موقع پر انہیں کورونا وائرس سے متعلق بلوچستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے منسلک بوائے سکاؤٹس اور سکاؤٹس لیڈرز کی جانب سے لوگوں میں شعور و آگاہی بیدار کرنے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں جاری سرگرمیوں اور مہمات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور دیگر کو سکولوں کے کھولنے سے متعلق سکاؤٹس کے تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی۔

سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان کے تمام سکولوں میں سکاؤٹس کے دستوں کو تشکیل دیاجائے۔ تمام سکولوں میں سکاؤٹس دستوں کی مدد سے بچوں کو تربیت دی جائے۔ سکاؤٹس کے وسیع نیٹ ورک بچوں کی تربیت، آگاہی اور دیگر مثبت سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جائے۔ تاکہ بچوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف کیا جاسکے۔ انہوں نے بلوچستان بوائے سکاؤٹس سے منسلک سکاؤٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار معاشرے انتہائی اہم ہے۔ کورونا کے علاوہ دوسری سرگرمیوں میں سکاؤٹس انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اسی لیے لازمی ہے کہ تمام سرکاری سکولوں میں سکاؤٹس کے دستوں کو فعال کرکے ان کی تربیت کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان بوائے سکاؤٹس کو ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سکاؤٹس نیٹ ورک کو مزید وسعت دیا جائے گا۔ تاکہ بلوچستان دور دراز کے علاقوں میں موجود سکولوں تک اسے پھیلایا جائے۔ اس موقع پر بلوچستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری صابر حسین نیازی نے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند، سیکرٹری تعلیم شیر خان بازئی، ڈائریکٹر تعلیم نظام الدین مینگل اور دیگر مہمانوں کو سکارپ پہنا دیئے گئے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Offerta Di Giochi Weil Casinò

Savaspin Casino Afilado A 1500 Dalam Bonus Di BenvenutoContentI Migliori Provider Su SavaspinOnline Casinò Savaspin — Generosi Added Bonus...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں