کوئٹہ؛
ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلوچستان و سینئر ڈپٹی چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی نظام الدین مینگل نے کہا ہے کہ اس وقت لوگ جس قسم کی مشکل حالت اور پریشانی سے گزررہے ہیں اس کی بہتری میں سکاؤٹس کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ ان مشکل حالات سے نکلنے کیلئے ہمارے پاس واحد ہتھیار نوجوان ہے۔ بلوچستان بھر کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ سکاؤٹس نے حالیہ کرونا ایمرجنسی جو کردار اد اکیا قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام انٹرنیشنل ڈ ے آف پیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ا ینڈ فنانس سعد وقاص اور دیگر نے خطا ب کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلوچستان و سینئر ڈپٹی چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی نظام الدین مینگل اور دیگر مقررین نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا جس قسم کے مسائل کا شکار ہے وہ ہمارے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ اس صورتحال سے نکلنے کیلئے حکمرانوں کے ساتھ ہم سب کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انسانی زندگی مشکل میں ہو تو سکاؤٹس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کو محفوظ بنانے اور دنیا کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ معاشرتی بے را رویاں ہماری ترقی اور امن کو متاثر کررہی ہے۔ ایسے مسائل کو اجاگر کرکے اس کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ اور مسائل کے خاتمو کو ممکن بنایا جائے۔ نوجوانوں بلخصوص سکاؤٹس کا اس صورتحال میں انتہائی کلیدی کردار ہے۔.حالات کی بہتری کے حوالے سے ہمارے کردار حوصلہ افزا نہیں ہے۔ ہمیں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔
نظام الدین مینگل نے مزید کہا کہ معاشرے کو ان مسائل سے نکلنے کیلئے ہمارے پاس واحد ہتھیار تعلیم اور یکجہتی ہے۔ ہمیں اپنی تعلیم پر توجہ دینا ہوگی اور آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہوگا۔ جوکہ سکاؤٹس کا شعار ہے۔سکاؤٹس اس شعار پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوگوں میں شعور بیدار کرے۔ بلوچستان کے لیے یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں مثبت تبدیلی آرہی ہے۔لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی سکاؤٹنگ میں شمولیت اختیار کررہی ہے۔ سکاوئٹنگ مثبت اور برداشت کا نام ہے۔
تقریب سے مقررین نے خطاب میں مزید کہا کہ بلوچستان بوائے سکاؤٹنس کا پلیٹ فارم صوبہ بھر کے نوجواں کا پلیٹ فارم ہے اس میں شمولیت کرکے صوبے میں اپنے مسائل کے حل اور لوگوں میں شعور بیدار کرنے میں کردار ادا کرے۔ نوجوانوں کے ساتھ مل بیٹھ کر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ کرتے ہوئے سکاؤٹنگ سرگرمیوں کو صوبہ بھر تک فروغ دیں گے۔ ذہنی تبدیلیاں لانے کی کوشش کریں گے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے پیچھے نہیں ہٹھیں گے۔ اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔ سکاؤٹس اپنے علاقوں میں مختصر دورانئے کی سرگرمیوں کو فروغ دے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان بوائے سکاؤٹس صوبے میں سکاوٹنگ کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ جبکہ تعلیمی اداروں میں کرونا کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے میں بھی سکاؤٹس ہر اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں۔ سکولوں میں سکاؤٹس یونٹس کو فعال کیا جارہا ہے تاکہ صحت عامہ کے عالمی اور ملکی اداروں کے بنائے ہدایات پر عمل درآمد کرایا جاسکے۔ تقریب میں مختلف اوپن سکاؤٹس گروپوں کے سکاؤٹس نے تقریری مقابلے اور ڈرائینگ مقابلے میں بھی حصہ لیا۔ آخر میں مہمان خصوصی سینئر ڈپٹی چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاؤٹس نظام الدین مینگل نے شرکاء میں اسناد تقسیم کئے اور سکاؤٹس کی جانب سے بنائے کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ جہاں انہیں سکاؤٹس کیمپ اور ایمرجنسی کے دوران لوگوں کو نکالنے کے طور طریقوں اور ہاتھ دھونے کے حوالے سے بتایا گیا۔