کوئٹہ
جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علمدار روڈ پر واقع تاجئی خان سپورٹس کمپلیکس میں (جے کے اے )ریفری جج کورس منعقد ہوا ۔جس میںجاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹرزاور سینئر کھلاڑیوں نے شرکت کی ،جن میں عبداللہ چنگیزی ،خادم حسین ہزارہ ،فدا محمد دمڑ،محمد ہارون،عبدالمتین،مقیسط علی ،نویان باطر ،محمد ارسلان ،محمد ایان،علی مہدی،عرفان علی اور محمد اسماعیل شامل ہیں۔
ریفری جج کورس کے ٹرینر جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے ہیڈ کواٹرٹوکیوکے کوالیفائیڈ ریفری جج بی کلاس سینسی حسین علی چنگیزی بلیک بیلٹ فائیو ڈان (ٹوکیو، جاپان) تھے۔انہوں نے کورس کے شرکاءکو جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے ہیڈ کواٹرٹوکیو کے قوانین بارے تفصیل سے آگاہ کیا،کمیتے اور کاتامقابلوں کے حوالے سے اہم ترین پوائنٹس بارے بھی تفصیل سے بتایا۔بعد ازاں کمیتے اور کاتا مقابلوں کے حوالے سے پریکٹیکل سیشن کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں کورس کے تمام شرکاءنے بڑے جوش وخروش سے حصہ لیا۔
آخر میں ریفری جج کورس کے شرکاءنے (جے کے اے )جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے ریفری جج کورس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کورسز کا انعقاد بہت ہی ضروری ہے کیونکہ اس سے ہمارے معلومات اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ریفری جج کورس کے ٹرینر سینسی حسین علی چنگیزی کا کہنا تھا کہ جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کوالیفائیڈ کوچز اور ٹیکنیکل آفیشل کی تعداد مےں اضافہ کر رہی ہے کیونکہ کوالیفائیڈ کوچز اور ٹیکنیکل آفیشل کی مدد سے ہی گراس روٹ لیول سے کراٹے کا نیا ٹیلنٹ منظر عام پر لایا جا سکتا ہے۔