کو ئٹہ:
صوبائی وزیراطلاعات و چیٸرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین کا معاشرے میں اہم اور فعال کردار رہا ہے مہذب معاشرے کے قیام کیلئے خواتین کو حقوق دینا ناگزیر ہے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس میں خواتین کااہم کردار ہے موجودہ حکومت نے خواتین کو حقوق فراہم کرنے کے حوالے سے قانون سازی کی ہے بلوچستان کی خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنی محنت اور صلاحیتوں سے اپنا لوہا منوایا ہے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوٸے وزیراطلاعات کا قلمدان مجھے سونپا
انہوں کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین کو معاشرے میں اہم اہمیت حاصل ہے قبائلی معاشرے میں خواتین کو ہمیشہ سے قدر و عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے آج بلوچستان کی خواتین دنیا بھر میں اپنا ایک مقام رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین اور مرد کے حقوق یکساں ہیں جب تک دنوں کو یکساں حقوق نہیں ملتے اس وقت تک معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا صوبائی حکومت نے اس وقت بلوچستان کے طول و عرض میں مڈل اور ہائی گرلز سکول تعمیر کرائے ہیں جسمیں بہت جلد مزید اضافہ کیا جائے گا صوبائی حکومت نے خواتین کی ہراسگی اور جائیداد میں حقوق دینے کے حوالے سے مختلف قانون سازی بھی کی ہے ہماری حکومت نے ماضی کے ادوار میں سب سے زیادہ خواتین کے لئے کوٹہ مختص کیا ہے صوبہ میں پچھلے ادوار میں خواتین کو اگے آنے کیلئے کوئی مواقع فراہم نہیں کئے گئے ۔جب کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نمایاں کرادار ادا کیا ہے