کوٸٹہ:
بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی تخلیق اور عوامی سوچ کی تکمیل کا زریعہ ھے ۔بلا امتیاز ترقیاتی عمل کی تکمیل حکومت کا مشن اور پرامن خوشحال بلوچستان ہمارا وژن ھے۔یہ بات صوباٸی وزیر اطاعات و چیرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشرٸ رند نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ڈویژن اور ضلعی عہدیداران کےاجلاس سے خطاب کرتے ھوۓ کہی ۔
انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ادوار میں کرپشن اقراباپروری اور تعصب پسندانہ سیاست کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوامی وساٸل کی لوٹ کھسوٹ اور زاتی مفادات کے حصول توجہ مذکور رکھی گی اور عوام کو معاشی معاشرتی تنزیلی کی دلدل میں دھکیلا گیا جسکی وجہ سے بلوچستان میں بےروزگاری بدامنی کا راج رہا۔اج بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت وزیراعلٸ جام کمال کی قیادت میں اپنے اتحادیوں کے تعاون سے عوام کی خوشحالی اور بلوچستان کی داٸمی ترقی کے لیے برسرے پیکار ھے۔
بلوجستان عوامی پارٹی سیاسی وانتظامی فہم فراست اور ترقی پسندانہ سوچ کی حامل قیادت کے ساتھ منظم سیاسی جماعت ھے جسکا مقصد عوام کی خوشحالی بلوچستان کی داٸمی ترقی اور صوبے کے وساٸل کو محفوظ رکھتے ھوۓ ساحل ووساٸل پر عوامی حق حاکمیت کو یقینی بناناھے۔بشرٸ رند نے مزید کہا کہ اج جام کمال کی قیادت میں صوبے بھر میں بلا امتیاز عوامی خواہشات کے مطابق ترقیاتی اسکیموں پر کام تکمیل کے اخری مراحل میں ھے۔ عوام کے بہتر اورمفت علاج کے لیے انڈونمنٹ فنڈ کا اجرا ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانا کینسر ہسپتال کی تعمیر کاأغاز عوامی خدمت کے تاریخی اقدامات ہیں۔
سی پیک میں نۓ صنعتی زون کاقیام فیڈرل پی ایس ڈی پی میں کوٸٹہ کراچی ۔کوٸٹہ ژوب کوٸٹہ چمن روڈ کی منظوری اور کام کے پہلے مرحلےکا اغاز بی اے پی کی حکومت اور جام کمال کی سیاسی فہم وفراست اور گڈ گورنس کی بے نظیر مثالیں ہیں۔بلوچستان میں ترقیاتی عمل کے تسلسل کو برقرار رکھنا بلوچستان عوامی پارٹی اور اسکے اتحادیوں کا مشن ھےبیاے پی کی قیادت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ھے اور خوشحال وپرامن بلوچستان ھمارا وژن ھے۔پارٹی اجلاس میں سیکریٹری جنرل منظور کاکڑ نے خصوصی شرکت اور دیگر عہدیدارن میں ایڈیشنل سیکریٹری جنرل
میر اسمعاعیل لہڑی سیکریٹری ارگناٸزنگ ملک خدابخش لانگو سردار نوراحمد بنگلزٸی۔پرنس اغا عمر احمد زٸی طاہر محمود حاجی ولی نورزٸی میرعثمان پرکانی لالہ روز جان حافظ اسلم کاکڑ سیکریٹری اطلاعات چوہدری شبیر ۔وکلا ونگ کے صدر امیر محمد ترین لیاقت ہزارہ اور دیگر عہدیداران شریک ھوۓ۔