قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے انسداد دہشت گردی کے سابق جج اور سپریم کورٹ کے سینئروکیل امین الدین خان بازئی کو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب بلوچستان ریجن تعینات کر دیا ہے۔واضح رہے کہ امین الدین خان بازئی ایڈوکیٹ ماضی میں بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر کے عہدے پر فائز رہنے کے ساتھ 6 سال تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 5 سال تک کوئٹہ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان رہے ہیں جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے طور پر اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے کے علاوہ سپریم کورٹ،بلوچستان ہائیکورٹ سمیت مختلف عدالتوں میں بطور وکیل پیش ہوتے رہے ہیں،گزشتہ روزنیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی منظوری کے بعد امین الدین بازئی ایڈووکیٹ کی بطور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب بلوچستان بمقام کوئٹہ کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔