Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

چینی زبان کی تعلیم ثقافتی سرگرمیوں اور باہمی ہم آہنگی کے دیگر منصوبوں پر بھی کام کیا جائے، بیوٹمز

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ: پریس ریلیز
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے اس کے ذریعے پیدا ہونے والی لاکھوں ملازمتوں کیلئے مقامی نوجوانوں کو تعلیم سے روشناس کر کے ان ملازمتوں کے لئے تیار کرنا بھی جامعات کی ذمہ داری ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل اور مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں جامعات کا انتہائی اہم کردار ہے سی پیک سینٹر آف ایکسیلینس کاقیام پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ان خیالات کاا ظہاروائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزمیں سی پیک سینٹر آف ایکسیلینس کی بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں بیوٹمز کے سینیئر افسران اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات نے بھی شرکت کی۔

سی پیک سینٹر آف ایکسیلینس کے قیام کا مقصد جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت اور ہنر مند افراد کی صلاحیتوں کو نکھارکر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے تیار کرنا ہے جبکہ چینی زبان کی تعلیم ثقافتی سرگرمیوں اور باہمی ہم آہنگی کے دیگر منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا۔ سی پیک سینٹر آف ایکسیلینس کا کام ایک سال میں مکمل ہوجائے گا جبکہ سینٹر کے فعال ہوتے ہی تکنیکی تربیت اور ہنر مند افراد کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے منصوبے شروع کر دئیے جائیں گے۔

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے مزید بتایا کہ اس وقت بیوٹمز کے 30سے زاہد اساتذہ چین کے مختلف یونیورسٹیز میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں مکمل کر رہے ہیں جبکہ بیوٹمز نے چین کی مختلف جامعات کے ساتھ باہمی تعاون کے بیشتر معاہدوں پر دستخط کر رہے ہیں جس سے چین کے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ روابط اور سی پیک کی بھر پور تیار ی میں مدد مل رہے ہے چینی زبان کی تعلیم اور ثقافتی سرگرمیوں سے باہمی بھائی چارے کی فضا کوتقویت ملے گی علاوہ ازیں وائس چانسلر بیوٹمز نے سی پیک سینٹر آف ایکسیلینس ہر کام کرنے والے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کی سینٹر آف ایکسیلینس کو مقررہ معیاد میں مکمل کیا جائے اور ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Türkiye’nin En Güvenilir Şans Oyunları Sitesi Bets10 Giriş”

Günün On The Internet Maçları Online Yayınları Izleyin Canlı Spor Bahisleri 1xbet ᐉ 1xbet ComContentRulet Nasıl Oynanır – Rulet...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں