کوئٹہ:
کوٸٹہ سٹی ون ڈے انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا کل سے باقاعدہ آغاز، چیمپئن شپ میں 76 ٹیمیں شرکت کر رہی ہے تفصيلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے اور بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کوٸٹہ سٹی ون ڈے انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے چیمپئن شپ میں کوٸٹہ کے 76 کلبوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔
جمعرات کے روز بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کوٸٹہ سٹی انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے میٹنگ رکھی گٸی جس کا مقصد کل سے شروع ہونے والے انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے مکمل تفصيل کلبوں کے ممبران کو بتانا تھی، میٹنگ میں چیئرمین بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن قیصر جمالی، سی ای او ملک انور کاسی، ممبر بلوچستان کرکٹ بورڈ منور خان، سپر وائزر سید فریدالدین و دیگر اراکین اور کوٸٹہ سٹی کے مختلف کلبوں کے ممبران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں چیئرمین بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن قیصر جمالی، سی ای او ملک انور کاسی، ممبر بلوچستان کرکٹ بورڈ منور خان، سپر وائزر سید فریدالدین اور امپائرنگ پینل کے ممبر انور خلجی نے کوٸٹہ سٹی ون ڈے انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے بریفنگ دی اور ہر اس موضوع کو زیر غور لایا گیا جس سے بلوچستان کی کرکٹ میں بہتری لائی جاسکے۔ ایونٹ کوآرڈینیٹر سید فریدالدین کے مطابق کوٸٹہ سٹی ون ڈے انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں وحدت گرین کرکٹ کلب، شابو سٹار کرکٹ کلب، کوٸٹہ ٹائٹنز کرکٹ کلب اور افغان کرکٹ کلب سمیت کوٸٹہ کے 76 کلبوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے، اس چیمپئن شپ کو لیگ بنیاد پر رکھا گیا ہے اور ٹوٹل 105 میچز بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم سمیت کوٸٹہ کے چھ مختلف مقامات میں کھیلیں جاٸیں گے۔
ایونٹ کوآرڈینیٹر سید فریدالدین مزید کہتے ہیں کہ اس چیمپئن شپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی خصوصی معاونت شامل ہے کوٸٹہ سٹی انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا مقصد ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔ کوٸٹہ سٹی ون ڈے انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا فاٸنل 28 نومبر کو بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جاۓ گا۔