کوئٹہ؛
خبردار! وزیراعلی جام کمال خان کے حق میں ووٹ دیا تو 63A کی روشنی میں کاروائی کریں گے اور اسمبلی رکنیت سے نا اہل ہوجاوگے. بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل منظور احمد کاکڑ کی جانب سے منتخب کردہ قائم مقام صدر ظہور احمد بلیدی نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے حمایتی 11 اراکین اسمبلی کو 25 اکتوبر کو ہونیوالے عدم اعتماد میں وزیراعلی جام کمال خان کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ بننے کی ہدایات کی ہے.
قائم مقام صدر ظہور احمد بلیدی نے اراکین بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر ربابہ بلیدی، میر ضیاء لانگو، میر عارف جان محمد حسنی، سرفراز خان ڈومکی، نوابزادہ طارق مگسی، خلیل جارج، میر سلیم کھوسہ، مٹھا خان کاکڑ، حاجی محمد خان طور اتمان خیل اور سردار مسعود خان لونی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ بنتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اسمبلی کی پیروی کرے.
اراکین اسمبلی کو جاری نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ 25 اکتوبر کو وزیراعلی جام کمال خان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کے سلسلے میں رائے شماری ہوگی اس سلسلے میں تمام اراکین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا ووٹ وزیراعلی جام کمال خان کیخلاف اور تحریک عدم اعتماد کے حق میں استعمال کرے. جبکہ انحراف کی صورت اراکین اسمبلی کیخلاف دستور کے آرٹیکل 63A کی روشنی کاروائی عمل میں لائی جائے گی. جس میں اسمبلی رکنیت سے نا اہلی بھی شامل ہے.