چمن؛
چمن میں مختلف گراونڈز کا دورہ کیا ان کے ساتھ ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ چمن سپورٹس آفیسر عبدالستار اور مختلف سپورٹس ایسوسی ایشنز کے صدور نے سیکریٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز میر عمران گچکی کا شاندار استقبال کیا،
میر عمران گچکی نے میونسپل کارپوریشن کے حدود میں بننے والے فٹسال گراونڈز کا دورہ کیا اور کام کا بغور جائزہ لیا، اور تعمیراتی کام کے جلد تکمیل کے بارے میں ضروری ہدایات جاری کیں، جمال عبدالناصر فٹبال اسٹیڈیم، صادق کرکٹ گراونڈ، گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول فٹبال اسٹیڈیم کی دگرگوں حالات پر افسوس کا اظہار کیا، اور ان گراونڈ کی دوبارہ تعمیر و مرمت کرنے کا اعادہ کیا،
فٹسال گراونڈ محمود آباد جس کا تعمیراتی کام ٹھیکیدار کی نااہلی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے ٹھیکیدار کو ایڈوانس فل پیمنٹ جاری کر دی ہے، جبکہ متعلقہ ٹھیکیدار کام کرنے سے انکاری ہے، اس پر بھی سپورٹس آفیسر کو رپورٹ بنا کر جلد از جلد پیش کرنے کا حکم دیا، تاکہ اس کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ محمد عیسیٰ خان فٹبال آکیڈمی اور پاک آفغان فٹبال کلب چمن گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا اس موقع پر سیکریٹری سپورٹس نے پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان محمد عیسیٰ خان اچکزئی کیساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سپورٹس حکومت بلوچستان عیسیٰ خان آکیڈمی گراؤنڈ کیساتھ ساتھ پورے بلوچستان میں فٹبال آکیڈمیز قائم کریں گے اور اس پر عیسی خان اور دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے مشاورت سے کام شروع کر دیا جائے گا،