Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

نومبر 2 کو شہر بھر میں لوکل بسوں کا ہڑتال ہوگا

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد اسحاق بازئی، سیکرٹری جنرل شیر احمد بلوچ اور دیگر نے کہا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے نامناسب رویے کیخلاف 2 نومبر کو شہر کے اہم شاہراہوں پر بسیں کھڑی کرکے احتجاجی کریں گے۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کا کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کے نامناسب رویے کیخلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اڈے کیلئے مناسب جگہ دینے کے بجائے ہمیں تنگ کررہے ہیں۔

 

متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کوئٹہ میں پہلے سے 650 لوکل بیس سے چل رہی مگر ریجینل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مزید نئے بسو ں روٹ پرمٹس کا اجرا کیا جا رہا ہے جوکہ سراسر زیادتی ہے۔ شہر کی سڑکیں خراب ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت نئے منصوبوں کے بجائے سڑکوں پر توجہ دے

 

آئے روز بسوں کے اڈے کی جگہ کو تبدیل کیا جاتا ہے جس سے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ ہمارے لوکل بسوں کو شہر میں اندر ایک اسٹینڈ الاٹ کیا جائے ۔ اور ایک موثر نظام ترتیب دیا جائے تاکہ مسائل میں کمی ہوسکے لیکن انتظامیہ اس کے برعکس ہمارے سٹیڈز کو بند کرکے مسائل میں اضافہ کرتا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

 

کوئٹہ میں پولیس اہلکار بس ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو تنگ کرتے ہیں۔ روز نئے بہانے بناکر بسوں کو روکتے ہیں۔ پولیس اپنا رویہ لوکل بس والوں کے ساتھ اپنا رویہ درست کرئے۔ ورنہ سخت سے سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ اگر ہمارے جائز مطالبات کو حل نہیں کیا گیا ہم لوکل ٹرانسپورٹرز 2 نومبر کو مکمل لوکل بسیس شہر کے اہم شاہراوں پر احتجاجا کھڑی کردینگے اگر مطابات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو کوئٹہ شہر کے تمام روٹوں کو بند کیا جائے گا

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں