Sunday, June 29, 2025
No menu items!

جائیداد فروخت کی اورانسانیت کی خدمت کی ، فرح عظیم شاہ

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

انسانیت کی خدمت کی خاطر ذاتی جائیداد بھی فروخت کرنی پڑی ۔ پوری ٹیم رضاکارانہ طور پر کام کررہی ہے۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ جتنے بھی کام کئے ہیں سب اپنی مدد آپ کے تحت کئے۔ اپنے لوگوں کی خدمت زندگی کا اولین ترجیح ہے۔ مختلف سماجی شعبوں میں خدمات سر انجام رہے ہیں تاکہ لوگوں کے مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن و سابق رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں کو ایمان پاکستان کی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایمان پاکستان بلوچستان صدر داد علی جتک اور اراکین عائشہ ، فضیلہ، بی بی جان اور دیگر بھی موجود تھیں۔

ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن و سابق رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں کو بریفنگ دے رہی ہے۔ (فوٹو کوئٹہ انڈکس)

بریفنگ میں ایمان پاکستان کی سربراہ و سابق رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ؛ انسانیت کی خدمت کی خاطر ذاتی جائیداد بھی فروخت کرنی پڑی ۔ پوری ٹیم رضاکارانہ طور پر کام کررہی ہے۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ جتنے بھی کام کئے ہیں سب اپنی مدد آپ کے تحت کئے۔ بلوچستان کی غربت اور بدحالی کو دیکھتے ہوئے بلوچستان کی ترقی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایمان پاکستان کی بنیاد رکھی تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جاسکے ۔ سیاست کو عبادت سمجھتی ہوں۔ اچھا اور ایماندار سیاستدان وہی ہے جو قوم کے لیے کام کرے اور ملک کی خدمت کرے۔ ان مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے ایمان پاکستان کی بنیاد رکھی ۔

ایمان پاکستان ٹرسٹ کیجانب سے صحافیوں کو دی جانیوالی بریفنگ میں شریک ایمان پاکستان کی اراکین و صحافی۔ (فوٹو کوئٹہ انڈکس)

ایمان پاکستان کی چیئرپرسن کا مزید کہنا تھا؛ تنظیم سازی میں وقت لگااور اس دوران بہت مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ٹیم نے مشکل وقت میں ساتھ دیکر تنظیم کو فعال رکھا اور مقاصد کی حصوصل کے لیے ملکر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ۔ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے لیکن ا س کے باوجود گوں نا گوں مسائل کا شکار ہے۔ ہمارے پاس پینے کے لیے صاف پانی دستیاب نہیں ہے۔ بنیادی سہولیات تک دستیاب نہیں ہے۔ ایمان پاکستان کی ٹیم بلوچستان کی سروے کررہے ہیں تاکہ آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کی طرف کوشش کریں گے

ایمان پاکستان ٹرسٹ کیجانب سے صحافیوں کو دی جانیوالی بریفنگ میں شریک ایمان پاکستان کی اراکین و صحافی۔ (فوٹو کوئٹہ انڈکس)

ہمارے اراکین اپنی تنخواہوں سے ایمان پاکستان ٹرسٹ کو چندہ دیتے ہیں۔ پورے پاکستان سے ہمارے اراکین موجود ہے۔ گلوبل پیس موومنٹ کے پلیٹ فارم پر پورے دنیا سے ہمارے اراکین موجود ہے جو ہماری مدد کررہے ہیں۔ ہمیں وہ ممبرز چاہیے جو بلوچستان کی ترقی کے لیے درد رکھتے ہو۔ کرخ کے علاقے میں ہم اپنا پہلا منصوبہ مکمل کرلیا۔ جو بچے اور عورتیں گدوں پر پانی لاتے تھے وہاں ہم نے ٹیوب لگاکر ان لوگو کو پینے کا پانی فراہم کردیا۔ تعلیم کے سلسلے میں پہلا منصوبہ جعفرآباد میں سکول بنانے جارہے ہیں۔ جہاں پر غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز پر بھی کام کررہے ہیں۔ جس میں غریب خواتین کو وہاں ٹریننگ دی جائے گی۔ تربیت کے بعد ان خواتین کو روزگار دینے میں بھی مدد کریں گے۔

ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن و سابق رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں کو بریفنگ دے رہی ہے۔ (فوٹو کوئٹہ انڈکس)

سابق رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے مزید کہا؛ عوام کی خدمت اور انہیں معاشرے اعلیٰ مقام دینا ہمارا نصب العین ہے۔ ہم سب نے ملکر غریب عوام کو معاشرے کا مضبوط حصہ بنانا ہے۔ تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ پر کام کررہے ہیں۔ غربت کی لکیر سے نیچھے زندگی گزارنے والوں کو کاروبار شروع کرنے میں مدد کرنا ہے ۔ خواتین تبدیلی لانےمیںبہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اپنی مدد آپ کے تحت کے پانی فراہمی کا مہم شروع کیا ہے۔ تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکے۔ خواجہ سرآں کے جوکہ نظر انداز کئے جاتے ہیں ان کی مدد کے لیے بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ان کو تربیت دیکر انہیں کاروبار شروع کرنے کا قابل بنایا جائے گا

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Offerta Di Giochi Weil Casinò

Savaspin Casino Afilado A 1500 Dalam Bonus Di BenvenutoContentI Migliori Provider Su SavaspinOnline Casinò Savaspin — Generosi Added Bonus...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں