کوئٹہ:
70ویں جشن آزادی کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کے احاطے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری، بلوچستان اسمبلی کی سپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی تھے۔ جبکہ تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم اور اعلیٰ فوجی قیادت کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزرائ، اراکین صوبائی اسمبلی، بیوروکریسی کی اعلیٰ قیادت، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کیں۔ اس موقع بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور سپیکر صوبائی اسمبلی نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کی خصوصی دستے نے سلامی دیں۔

















