کوئٹہ
یو این والنٹیرز کے زیر اہتمام انٹی نارکوٹکس فورس کے تعائون سے رضاکاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں منعقدہ ایک روزہ تقریب کے سے صوبائی محتسب برائے ہراسیت صابرہ اسلام،اقوام متحدہ کے رضاکارانہ خدمات کی ایجنسی ریحانہ خلجی اور طلعت جہاں جبکہ انٹی نارکورٹکس فورس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عامر، انسپیکٹر کاشف نے رمشا علی نے خطاب کیا۔ جبکہ رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والے رضاکاروں کوئٹہ آن لائن کے دائود اچکزئی اور صبور کاسی نے بھی اپنے رضاکارانہ سرگرمیوں کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ رضاکاروں معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ کیوں کہ رضاکاروں کی بدولت ہی میں معاشرے مثبت سوچ اور مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔
رضاکار بلا کسی غرض اور معاوضے معاشرے کی خدمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے رضاکاروں کی ایجنسی رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور رجسٹرڈ رضاکاروں کی خدمات حصول کے لیے ان کی پروفائلنگ کرتی ہے تاکہ اگر کہی ان کی ضرورت ہو تو ان کی خدمات حاصل کئے جاسکے۔ منشیات کے خلاف جہاد ایک فرض ہے۔ نوجوانوں کو اس لعنت سے بچانے کے لیے ہمیں رضاکارانہ خدمات کی ضرورت ہے ۔ آپ کی اطلاع کسی کو منشیات سے استعمال سے بچا سکتا ہے۔
آج کے دن رضاکاروں کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی خدمات کا اعتراف کا دن ہے ۔ ہمیں رضاکاروں کی بہتر تربیت کرنی ہوگی۔ تاکہ معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ممکن ہو ۔ رضاکاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے نمل یونیورسٹی کے کیمپس میں طبلہ کے گروپ نے منشیات سے زندگیوں کی تباہی کے بارے میں تھیٹر بھی پیش کیا جس میں بتایا گیا کہ منشیات کس طرح ہماری زندگیاں تباہ کررہی ہے۔ طلبہ کے درمیان منشیات کی لعنت سے بچائو کے سلسلے میں فن پاروں کے مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں نمل کوئٹہ کیمپس کے طلبہ نے حصہ لیا ۔ طلبہ نے بمنشیات کے استعمال کے خلاف اور اس نقصانات کو اپنے فن پاروں میں نمایا کیا تھا۔ جسے انٹی نارکوٹکس فورس اور یو این والنٹیرز کے رہنمائوں نے سراہتے ہوئے انہیں نقد انعام اور اسناد سے نوازا گیا۔