اسلام آباد؛
پاکستان میں ہواوے مڈل ایسٹ آئی سی ٹی مقابلے کے پانچویں ایڈیشن کے قومی فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ، جیتنے والی ٹیمیں دسمبر کے آخر میں علاقائی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ایچ ای سی ہو اوے کے مجاز لرننگ پارٹنرز، ہو اوے اکیڈمی سپورٹ سینٹرز اور ہو اوے آئی سی ٹی کے اشتراک سے منعقد ہو نے والے مقابلو ں میں 137یو نیوسٹیو ں کے 10,000سے زیادہ طلباء نے حصہ لیا جن میں سے 50نے قومی فا ئنل کیلئے کو الیفائی کیا اور6طلبا ء علاقائی فا ئنلز میں پہنچے ۔
مقابلو ں کا مقصدپاکستان کے قومی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبوں اور وژن میں مؤثر طریقے سے آگے بڑ ھا نا ہے ۔اس مو قع پر سی ای او ہواوے پا کستان مینگ چیانگ نے کہا کہ پاکستان میں ناقابل یقین آئی سی ٹی ٹیلنٹ مو جو د ہے۔نو جو ان نہ صرف جدید تر ین ٹیکنالوجیز سے واقف ہیں بلکہ علمی عمل میں بھی مہارت رکھتے ہیں ،
پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف بڑ ھ رہا ہے ، ہواوے صنعت اور معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری مہارتوں کے ساتھ نوجوانوں کی مدد جاری ر کھے گا ۔ڈائریکٹر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ڈاکٹر وقار محمود نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کو حاصل کرنے کی کلید ی صنعت، حکومت، تعلیمی اداروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان تعاون ہے۔ ہمیں اس ایونٹ کا حصہ بننے پر فخر ہے ۔ آئی سی ٹی مقابلے نے پاکستان اور مشرق وسطی سے کالج اور یونیورسٹی کے ہزاروں طلبا کواپنی طرف راغب کیا۔
آئی سی ٹی مقابلو ں کا مقصد دنیا بھر کے طلبا میں آئی سی ٹی ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور انہیں ڈیجیٹل معیشت میں کامیاب ہونے کیلئے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔پاکستان میں اس سال کے قومی مقابلے کے فاتح مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے بھاگچن میگھوار، مختار میمن اور ستیش کمار ہیں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے حافظ محمد رضوان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے سیدہ اقرا فاطمہ، ورچوئل یونیورسٹی اسلام آباد سے عدنان علی نے 200امریکی ڈالر کے مفت واچرز ، سر ٹیفکیٹس ، یا دگا ری اور علاقائی فا ئنل کی تر بیت حا صل کی جن کیلئے آئندہ مشرق وسطی کے علاقائی فا ئنل میں 20,000یو ایس انعامی رقم جیتنے کا موقع ہے ۔