Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

خصوصی افراد کی صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں ہے، یو این ڈی پی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

محکمہ سماجی بہبود حکومت بلوچستان اور یو این ڈی پی کے زیر اہتمام انسانی حقوق کا عالمی دن کی مناسبت سے سیکرٹری سماجی بہبود عبدالطیف کاکڑ کی صدارت میں تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سماجی بہبود مرضیہ ,یواین ڈی پی کے صوبائی سربراہ ذوالفقار درانی, ڈائریکٹر جنرل محکمہ سماجی بہبود حسن اللہ مردانز ئی, ڈپٹی ڈائریکٹر سعیدہ منان, ڈپٹی ڈائریکٹر عبد العلی ترین, اسٹنٹ ڈائریکٹر امجد لاشاری, عورت فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علاوالدین خلجی ودیگر موجود تھے۔

کوئٹہ، یو این ڈی پی اور عورت فاونڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار سے آڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر مرضیہ خطاب کررہی ہے (فوٹو؛ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سماجی بہبود عبدلطیف کاکڑ نے کہا کہ معذوروں, عورتوں, .بیواؤں, یتیموں اور خصوصی افراد کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ خصوصی افراد کو ملک اور صوبے کے مفید شہری بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں اج کی یہ دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ معاشرے کے تمام افراد کو برابری کی بنیاد پر انکو اپنا حق ملنا چاہیے۔ معاشرے میں بسنے والے افراد میں بچوں, بوڑھوں, جوان ,اور معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا اور انکی حقوق اور فلاح و بہبود کی فروغ دینا ہے معذور افراد کو کسی بھی طرح کی احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچا کر عام افراد کی طرح زندگی کزارنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

کوئٹہ، یو این ڈی پی اور عورت فاونڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار کے پیلنسٹ سٹیج پر بیٹھے ہیں (فوٹو؛ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

سیکرٹری سماجی بہبود عبدالیطف کاکڑ نے کہا کہ معذور افراد نے اپنی محنت اور لگن سے معذوری کو شکست دے کر ملک کے ہر شعبے زندگی میں اپنا لوہا منوایا ہے اور انھوں نے اپنی صلاحیتوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر انہیں اچھی سہولتیں فراہم کئے جائیں اور انکے تعاون کیا جائے تو وہ بھی عام لوگوں کی طرح آپنی زندگی خوشی خوشی بسر کرسکتاہیں حکومت بلوچستان اور محکمہ سماجی بہبود معذور افراد کے بنیادی حقوق کا مکمل خیال رکھتا ہے اور یہ محکمہ سماجی بہبود حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ معذور افراد کے ساتھ سماجی, معاشرتی اور معاشی معاملات میں انکو اگے بڑھنے کا حوصلہ دیا جاسکیں۔

کوئٹہ، یو این ڈی پی اور عورت فاونڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار کے شرکاء (فوٹو؛ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

سیکرٹری سماجی بہبود عبدالیطف کاکڑ نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز حکومت بلوچستان اور محکمہ سماجی بہبود کی ایک انقلابی اقدام ہیں بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈز کے تحت 8 موذی امراضِ جن میں کینسر ,امراض قلب کے سنگین مرض حادثاتی طور پر جھلس جانے والے مریضوں کے علاج, گردوں کی پیوند کاری کی سہولت, یرقان کے امراض میں مریض کے جگر کی پیوندکاری, تھیلسمیا اور خصوصی افراد کی علاج معالجے کیلئے اب تک کثیر تعداد میں ضرورت مند اور عام لوگوں کے مکمل علاج کا بندوست کیا جاچکا ہے۔ جوکہ اب تندرست اور خوش گوار زندگی کی طرف لوٹ رہا ہیں۔

کوئٹہ، یو این ڈی پی اور عورت فاونڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار کے شرکاء (فوٹو؛ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا معذور افراد معاشرے کے ہر فرد کی مدد کیلیے ہمیں معاشرے کے ذمہ دار افراد کی حیثیت اپنی فرائض ادا کرنی چاہیے۔ تقریب کے آخر میں عورت فاونڈیشن بلوچستان نے یو این ڈی پی کے مالی تعاون سے 100 ضرورت مند افراد جس میں افراد باہم معذوری، گھر مزدور خواتین، خواجہ سراء افراد، اقلیتی افراد میں راشن تقسیم کیا۔ اس کے علاوہ 200 سے زائد معذور افراد میں بے ساقیاں، واکرز، گھڑیاں، چھڑیاں وغیرہ بھی تقسیم کی۔

کوئٹہ، یو این ڈی پی اور عورت فاونڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار کے شرکاء (فوٹو؛ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)
- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں