Thursday, January 23, 2025
No menu items!

جاپانی سفیروادا متسوہیرو کا سید ندیم عالم شاہ کے اعزاز میں ظہرانہ

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ

جاپانی سفیروادا متسوہیرو (WADA Mitsuhiro) نے جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے کوئٹہ( بلوچستان) سید ندیم عالم شاہ اورڈائریکٹر (پی جے بی ایف) ،صدر پاک جاپان کلچر سنٹرکوئٹہ سید فیروز عالم شاہ کے اعزاز میں جاپان سفارت خانے میں ظہرانہ دیا ۔اس موقع پر پاکستان اور جاپان کے مابین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے سمیت پاک جاپان تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جاپانی سفیروادا متسوہیرونے جاپان اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ سفارتی ،معاشی اور سماجی تعلقات کے استحکام میںسید ندیم عالم شاہ اورصدر پاک جاپان کلچر سنٹرکوئٹہ سید فیروز عالم شاہ کی خدمات کو بھی سراہا۔

 

جاپانی سفیروادا متسوہیرو کا کہنا تھا جاپان اپنے درینہ دوست پاکستان کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے، دونوں ممالک سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس موقع پرجاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے کوئٹہ( بلوچستان) سید ندیم عالم شاہ نے پاک جاپان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں جاپانی سفیروادا متسوہیرو کی خدمات کو سراہا۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں