Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

غربت ختم کرنے کیلئے زکوٰة کے نظام کو فعال کیا جائے،عبداللہ امانت

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ

اے اے ایم نیشن کیئر فاﺅنڈیشن کے بانی و چیئرمین عبداللہ امانت محمدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت بڑھنے کی بنیادی وجہ سودپر مبنی نظام ہے ،لہٰذازکوٰة کے نظام کو فعال بنا کرہی پاکستانی معاشرے سے غربت ختم کی جا سکتی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے خدمت خلق کے مشن پر گامزن فلاحی تنظیم اے اے ایم نیشن کیئر فاﺅنڈیشن کی جانب سے معاشرے کے نظر انداز طبقے میں راشن بیگز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

اے اے ایم نیشن کیئر فاﺅنڈیشن کے بانی عبداللہ امانت محمدی کا کہنا تھا کہ ایساسفید پوش طبقہ جو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتا ان لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کیے بغیر راشن بیگز ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچائے جاتے ہیں۔عبداللہ امانت محمدی کا کہنا تھا کہ ہنرمندی کا راستہ ہی نوجوان نسل کو خوشحالی کی منزل تک پہنچائے گا،اے اے ایم نیشن کیئر فاﺅنڈیشن کا بنیادی مقصد پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو انٹرنیٹ سے کمائی کا ہنر فری میں سکھانے کی ٹریننگ دینا ہے جن سے استفادہ کر کے نوجوان اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے قابل بن سکتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل ٹیکنیکل ایجو کیشن کے فروغ سے وابستہ ہے نوجوان نسل کو فنی علوم سے آراستہ کرکے نہ صرف بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر بھی گامزن کیا جاسکتا ہے،دنیا میں انہی قوموں نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں جنہوں نے اپنی نوجوان نسل کو عہدِ حاضر کی ضروریات سے ہم آہنگ کرتے ہوئے جدید علوم سے آراستہ کیا،پاکستان کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے انہیں جدید علوم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون و شعبہ جات میں تربیت دے کر تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں