Thursday, January 23, 2025
No menu items!

بیوٹمزموسمی تبدیلی کے باہمی تعاون سے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ ؛

بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے طویل المیعاد ترقیاتی منصوبہ میںقدرتی و ماحولیاتی ترقی اور حفاظت نمایا ںجز ہے،ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی افزائش لازم و ملزوم ہے ۔بیوٹمز کے محققین و سائنسدان نباتاتی علوم پر تحقیقی و ترقیاتی منصوبہ جات وفاقی و صوبائی حکومت کے متعلقہ محکموں جن میں جنگلات، محکمہ ماحولیات اور موسمی تبدیلی کے باہمی تعاون سے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔درختوں اور پودوں کی حفاظت افزائش اور ماحول دوستی صدقہ جاریہ کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے لیے بہترین تحفہ بھی ہے۔وفاقی حکومت کے دس بلین ٹری پروگرام میں بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز بھر پور کردار نبھاتے ہوئے نہ صرف اپنے تمام کمپسز بلکہ بلوچستان کے ہر ضلع میں اپنے طلباء اور گریجوئیٹس کی تنظیم سازی کر کے اس پروگرام کی بلوچستان میں کامیابی کو یقینی بنائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بیوٹمز تعلیمی اہداف کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی ماحول کی حفاظت کیلئے بھی گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے بیوٹمز کے چلتن کیمپس میں پودوں موسمی پھولوں اور پھلوں کے درختوں کی افزائش اور انتہائی کم داموں پر پورے شہر میں فراہمی جاری ہے جس سے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں ماحولیاتی بہتری اور درختوں کی افزائش میں خاطر مدد مل رہی ہے ان درختوں اور پودوں میں کوئٹہ اور گرد نواح کے موسم سے مطابقت رکھنے والے کم پانی سے نشونما پانے والے شامل ہیں جبکہ بیوٹمز کے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اور قدرتی ماحول کی حفاظت کے متعلق بھی بہترین آگاہی اور معلومات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے بہترین ماحول مہیا کر سکیں۔

انہوں نے بیوٹمز کے متعلقہ شعبہ جات کے سینئر اساتذہ اور محققین کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بیوٹمز کے طلباء کو تدریسی علوم کے ساتھ ساتھ ماحول کی حفاظت اور شجر کاری کے رجحان کو پروان چڑھانے کے لئے خصوصی تربیتی وآگاہی سیشنزنصاب کا حصہ بنایا جائے ۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزمیں شجر کاری مہم کے تحت ہزاروں کی تعداد میں درخت لگائے جائے گے جس میں بیوٹمز کے تمام کمپسز اور طلباء بھر پور شرکت کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بیوٹمز کے طلباء اور اساتذہ رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات بلوچستان کے دیگر اضلاع اور محکمہ جنگلات حکومت بلوچستان کی رہنمائی میں سر انجام دیں گے۔ جبکہ بیوٹمز بلوچستان بھر میں دوران شجر کاری موسمی پھولوں ، پھلوں اور دیگر درختوں کی دستیابی اور ماہرین کی خدمات دیگر اداروںکو فراہم کرتا رہے گا۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں