Thursday, January 23, 2025
No menu items!

زیب بنگش کی دبئی میں شاندار پرفارمنس

اس ہفتے کی اہم خبریں

دبئی

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں Fair Breakکے تازہ ترین ایڈیشن کے افتتاح پر زیب بنگش کے ویمن کرکٹ کے ODEکے ساتھ ناظرین جھوم اٹھے ۔یہ ODEدونغموں کا سیٹ ہے جس کا آغاز دلکش سیریز صنف آہن کے ساتھ ہوا اور اختتام بنجمن لیزر ڈیوز اور سید مصباح الدین کے اشتراک کے ساتھ Dusty Springfieldکے مشہور ‘You Don’t Own Me’ کے مختلف زبانوں میں تخلیق کردہ گیت کی زبردست پذیرائی ہوئی۔

آسیہ سیال کے حسب خواہش ڈیزائن کردہ کوبالٹ سوٹ میں ملبوس اور امبر سمیع کے تیارکردہ نیک پیس اور اس کی میچنگ earringنے تقریب کی رونق میں چار چاند لگادئیے۔ ہاتھ سے تیارکردہ جھلملاتے رنگارنگ نیکلیس کے ساتھ خوبصور ت چاند تارہ مختلف ممالک کی متنوع نمائندگی کا اظہار تھا جو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آئے تھے۔

زیب کے بالوں اور میک اپ کے اسٹائل دبئی میں مقیم اسٹائلسٹ آنا خان نے ترتیب دئیے۔زیب نے تقریب کے بارے میں اپنے دلی جذبات کا اظہار ان الفاظ میں کیا۔” لیڈیز اینڈ جنٹلمین، کھیلوں کی دنیا کے اس تاریخی موقع پر مجھے اس تقریب میں ویمن کرکٹ کے ODE پیش کرنے اور کھیل کے خوشیوں میں آپ لوگوں کے ساتھ شریک ہونے پر انتہائی فخر محسوس ہورہا ہے۔

ویمن کرکٹ کیلئے میرے شوق کی ابتداگرین میں اپنی لڑکیوں کے کھیلوں کو تعاون فراہم کرنے سے ہوا جب ایک ایئرپورٹ پر سفری سامان کی جگہ پر ان سے ملاقات ہوئی۔ ثنا، بسمہ، ڈائنا ، عالیہ اورثنا فاطمہ، مجھے آج آپ کے چیمپئن شپ کی دوڑ میں جیت کے جذبے کے ساتھ دنیا کے بہترین ایونٹ میں شامل ہونے پرفخر ہورہا ہے جو ہمارے ویمن کرکٹ کیلئے ایک جشن سے کم نہیںاور آج تک جو کامیابیاں آپ نے حاصل کیں، یہ ان سے بڑھ کر حاصل کرنے کیلئے آپ کی صلاحیتوں میں روز افزوں اضافے کا سبب ہے۔

معزز خواتین،آج میں اپنی قومی زبان اردو میں ایک نظم آپ کے اور ہر عورت کے نام کرنا چاہتی ہوں۔ آپ میں ہر لڑکی صنف آہن ہے اور آپ کاجوش وجذبہ اور عزم مجھے اور لاکھوں کروڑوں لوگوں کو انسپائر کرتے ہیں۔ میری خواہش کے کہ اب آپ کا کوئی قدم پیچھے نہ ہٹے ، بلکہ صرف اور صرف آگے بڑھے اور بڑھتا رہے۔

زیب بنگش کے بارے میں

زیب بنگش کے نام سے مشہورزیب النساء بنگش، مشہور پاکستانی گلوکارہ اور نغمہ نگار ہیں۔ یہ باصلاحیت فنکارہ2008سے کوک اسٹوڈیوکے تین سیزنز میں شامل رہی ہیں۔ اس وقت سے زیب نے سرحد پار بھی کئی مشہور نغمے گائے ہیں جن میں بولی ووڈ کی فلم مدراس کیفے کا نغمہ اجنبی اور ہائی وے میں سوہا ساہا بہت مقبول ہوئے۔ انہوں نے اپنے سولو گیتوں کی البم بھی ریلیز کی ہے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں