اسلام آباد
پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمSee Prime نے اپنے ناظرین کیلئے ایک اور دلچسپ مختصر فلم ‘مسٹر اینڈ مسز عبداللہ ‘ریلیز کردی، جس کے مرکزی کرداروں میںمرینہ خان، سید محمد احمد اور دانیال افضل شامل ہیں۔
‘مسٹر اینڈ مسز عبداللہ’ کی کہانی ایک خوش باش شادی شدہ عمر رسیدہ جوڑے بانو اور عبداللہ اور ان کے بیٹے حارث کی داستاں ہے جو اب ان کے ساتھ نہیں رہتا۔ عبداللہ کی بیماری پر کافی پیسہ خرچ ہورہا ہے جب کہ اس کا بیٹا پیسے منگوانے کیلئے باربار اصرارکررہا ہے مگر عبداللہ انکار کردیتاہے اور حارث کو کہتا ہے کہ وہ گھر آئے اور اپنے والدین کی دیکھ بھال کرے۔عبداللہ اپنے خاندان کا بہت خیال رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کے جانے کے بعد بھی کوئی ان کی اسی طرح دیکھ بھال کرنے والا ہو۔
ایگزیکیوٹیوپروڈیوسر اور SeePrimeکی پس پردہ شخصیت سیمیں نوید اس فلم کے بارے میں کہتی ہیں،”مسٹر اینڈ مسز عبداللہ”کی کہانی سے پتہ چلتا ہے کہ زندگی کتنی کمزور اور نازک ہوتی ہے۔”انہوں نے مزید کہا،”یہ ایک جذباتی اورپُراثرکہانی ہے اور اس کی تیاری میں جو سخت محنت اور کوششیں کی گئی ہیں، ان کی بناء پر یہ ایک بہت ہی خاص فلم بنی ہے”
.’مسٹر اینڈ مسز عبداللہ ‘کی اس دلکش کہانی سید محمد احمد نے لکھی ہے اور اس کے معاون پروڈیوسرز علی حسین اور محب بخاری ہیں جب کہ فیض نے ہدایات دی ہیں اوراس شعبہ کی منفرد شخصیت سیمیں نوید نے اس کو بڑی مہارت سے پروڈیوس کیا ہے۔’مسٹر اینڈ مسز عبداللہ ‘ ناظرین کیلئے SeePrime کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔
See Prime کے بارے میں:
See Prime ایک ڈیجیٹل انٹر ٹینمنٹ پلیٹ فارم ہے جو اپنے ناظرین کیلئے نئے ، شاندار اور اولین ، اوریجنل اور منفرد مواد پیش کرتا ہے۔اس نے اپنے ناظرین کیلئے نہایت کامیابی کے ساتھ ان کہی اور منفرد بیانئیے کی کہانیاںپیش کرکے ایک مختلف اور متنوع انداز کی ابتداکی ہے۔