Sunday, June 29, 2025
No menu items!

ژوب ہائی وے پر غیر صحت بخش خوراک پر 4ہوٹل جرمانہ

اس ہفتے کی اہم خبریں

ژوب؛

زونل ڈائریکٹر شراف الدین کی سربراہی میں بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر صحت بخش خوراک کی تیاری و فروخت پر 4 ہوٹلوں سمیت 13 مراکز پر جرمانے عائد کردئیے ۔جرمانہ کیے دیگر مراکز میں 4 ملک شاپس ، 2 جنرل اسٹورز ، 1 میٹ شاپ ، 1 مصالحہ شاپ اور 1 ڈرائی فروٹ شاپ شامل ۔

 

ہوٹلوں کو صفائی کے ناقص انتظامات ، پکوان میں غیر معیاری کوکنگ آئل ، چائنیز نمک و مضر صحت رنگوں کے استعمال ، مراکز میں حشرات کی موجودگی سمیت مختلف وجوہات پر جرمانہ کیا گیا۔ ملک شاپس کے خلاف دودھ میں ملاوٹ جبکہ جنرل اسٹورز کے خلاف زائد المعیاد مشروبات و فارمولا ملک اور پابندی عائد اشیاء خوردونوش کی فروخت پر کارروائی کی گئی ۔

مصالحہ شاپ سے چائنیز نمک ملے مصالحہ جات برآمد ہوئے جبکہ میٹ شاپ میں مجموعی طور ایس او پیز کی خلاف ورزی سامنے آئی ۔ بی ایف اے حکام کی جانب سے ناقص خوراک کی فراہمی کے خلاف کارروائی کو مقامی لوگوں نے انتہائی خوش آئند قرار دیا ، بعدازاں مراکز سے برآمد ہونے والی ممنوعہ ، ایکسپائرڈ اور مضر صحت اشیاء کو ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں کی موجودگی میں تلف کردیا گیا۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Offerta Di Giochi Weil Casinò

Savaspin Casino Afilado A 1500 Dalam Bonus Di BenvenutoContentI Migliori Provider Su SavaspinOnline Casinò Savaspin — Generosi Added Bonus...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں