کاروبار این آئی سی کراچی کے اشتر اک سے بلٹ...

این آئی سی کراچی کے اشتر اک سے بلٹ بائی ہر ہیکاتھون کا انعقاد

-

- Advertisment -

کراچی

خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کر نے کیلئے یو نائیٹڈ بنک لیمٹیڈکے زیر اہتمام ایل ایم کے ٹی اورنیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کے اشتر اک سے بلٹ بائی ہر ہیکاتھون کا انعقاد ۔ ہیکاتھون کا مقصد پاکستانی خواتین کی معا شی،کارباری معاملات میں بااختیار بنانے سمیت تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے تو جہ مر کو ز کر وانی ہے ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صدر اور سی ای او یو بی ایل شہزاد جی دادا نے کہا کہ خواتین کی ترقی ہمیشہ یو بی ایل کی اولین ترجیح رہی ہے ۔ہمیں فخر ہے کہ پاکستانی خواتین کو صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے بلٹ بائی ہر ہیکاتھون کا انعقاد کیا ۔اس قسم کے ایونٹ اقتصادی ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گا کیونکہ بینکوں سے محروم زیادہ تر آبادی رسمی بینکنگ سلوشنز کو اپنانا شروع کر دیتی ہے۔

این آئی سی کراچی کے تقریب کے شرکاء کا گروپ فوٹو (تصویر بشکریہ این آئی سی کراچی)

یو بی ایل پاکستانی معیشت میں مثبت کردار ادا کررہا ہے اور ہمیشہ تنوع، ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ د ینے کیلئے کوشاں رہتاہے ۔اس موقع پرسی ای او ایل ایم کے ٹی عاطف رئیس خان نے یو بی ایل کیساتھ شراکت داری پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ معیشت میں صنفی شمولیت کیلئے یو بی ایل جیسے بینکنگ لیڈر کا آن بورڈ ہونا ملک کے مستقبل کیلئے انتہائی حوصلہ افزا علامت ہے۔ہمارے معاشرے میں خواتین کے کردار کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں ان کو وہ مواقع فراہم کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے جس کی وہ مستحق ہیں ۔انہوں نے ایونٹ میں شریک تمام شرکا ء ، ججزکی انتھک کوششوں کو سراہا جو خواتین کیلئے اپنی صلاحیتوں کو برو ئے کار لانے ، انہیں سیکھانے کیلئے ا کٹھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلٹ بائی ہر ہیکاتھون نے پاکستان کی تخلیقی، متحرک خواتین کی صلاحیتوں میں ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔یو بی ایل اور ایل ایم کے ٹی ٹیکنالوجی کے فروغ ،کاروباری منظرنامے میں خواتین کی شمولیت کیلئے پر عزم ہیں ۔

 

بلٹ بائی ہر ہیکاتھون میں 13 ٹیموں نے حصہ لیا ۔شرکاء نے بینکنگ اور اسٹارٹ اپ انڈسٹری کے تجربہ کاروں پر مشتمل پینل کے سامنے اپنے آئیڈیاز پیش کئے۔ ٹیم اوول 2.0 نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے 750،000 رو پے کا سیڈ منی انعام حاصل کیا۔ دوسری پو زیشن گلگت بلتستان کی ٹیم FromHer نے حاصل کرکے350،000 روپے کا انعام جیتا۔پینل میں ہیڈ آف ڈیجیٹل چینلز یو بی ایل عالیہ احمد ، ہیڈ آف انوویشن یو بی ایل زوہیر سیف ، پروجیکٹ ڈائریکٹر این آئی سی عمر عابدین ،پروگرام منیجر این آئی سی ثنا شاہ اورمنیجنگ ڈائریکٹر بائیکیا فیضان لغاری شامل تھے۔ تقریب میںگروپ ایگزیکٹو ڈیجیٹل بینکنگ گروپ یو بی ایل شرجیل شاہد نے بھی شرکت کی۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں