کھیل کھلاڑی شاہد خان آفریدی اوکٹا(Octa) کراچی کے برینڈ ایمبیسیڈرمقرر

شاہد خان آفریدی اوکٹا(Octa) کراچی کے برینڈ ایمبیسیڈرمقرر

-

- Advertisment -

 اسلام آباد

دھماکہ خیز بیٹنگ کے انداز اور جادوئی سپنر کی وجہ سے "بوم بوم”یا "لالہ”کے نام سے مشہور سٹار کر کٹر،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی کو ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے گر ینڈ پر اجیکٹ ٹرپل اے اوکٹا(Octa) کراچی کا برانڈ ایمبیسیڈرمقررکر دیا گیا ہے ۔شاہد آفریدی صرف 37 گیندوں میں تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر ہیں۔ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ شاہد خان آفریدی کے پاس ہے،کرکٹ کے علاوہ آفریدی اپنا خیراتی ادارہ شاہد آفریدی فانڈیشن چلاتے ہیں جس کا مقصد تعلیم، صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ شاہد خان آفریدی 2015 کے 20 بڑے خیراتی ایتھلیٹس میں بھی شامل تھے۔

شاہد افریری اور ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے درمیان معاہدے کے بعد اوکٹا منصوبے کے شرٹ کی نمائش کی جارہی ہے۔ (تصویر بشکریہ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس)

اس موقع پر منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے چیئرمین ٹرپل اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر نے کہا کہ لا لہ ایک لیجنڈ ہو نے کے علاوہ انسان دوستی اور حب الو طنی کے جذبے سے بھی سرشار ہیں ۔شاہد آفریدی کو ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی ٹیم جوائن کر نے پر خوش آمدید کہتے ہو ئے رئیل سٹیٹ سیکٹر کی ترقی ،طویل مدتی تبدیلی لانے کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ٹرپل اے ایسوسی ایٹس نے اپنے آپ کو پا کستان کی تر قی کیلئے وقف کررکھا ہے ۔تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی ہوئی ، ٹرپل اے ایسوسی ایٹس رئیل سٹیٹ کے شعبے میں غیر معمولی خدمات پیش کر رہی ہے، مجھے پاکستان کی ایک ایسی معروف کمپنی سے منسلک ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس کے پروفائلز میڈیا سے لے کر رئیل سٹیٹ تک اعلی درجے کے ہیں ۔

منیجنگ ڈائریکٹر ٹرپل اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل(ر) شہزاد علی کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے آنیوالے پروجیکٹ اے اے اے اوکٹا کراچی کیلئے شاہد خان آفریدی کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنا کر پرجوش ہیں۔ شاہد خان آفریدی ایماند اری اور عمدگی کی اپنی مثال آپ ہیں ۔ بحریہ ٹاؤن کراچی میں میگا پروجیکٹ کی شروعات کردی ہے جس سے رئیل سٹیٹ کی صنعت کو فروغ ملے گا ۔تقر یب کے آخر میں ٹرپل اےایسوسی ایٹس کے مین ہیڈ آفس میں ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں