Thursday, January 23, 2025
No menu items!

بلوچستان اسمبلی کے 12 پرندوں کو پیپلز پارٹی کے شاخ پر جگہ کی تلاش

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:
پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے 12 پرندوں کو دانہ ڈال رہے ہیں جلدی پیپلز پارٹی کے شاخ کو سجانے آرہے ہیں، جبکہ کوئٹہ کے موسمی پرندے سردی کی آمد کے بعد سندھ کا رخ کرنیوالے ہیں اور ناراض رہنمائوں کو منانے خود چلے جائیں گے۔

کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک نے جمعیت علمائے اسلام کے منیر شاہوانی، حاجی کریم شاہوانی اور ان کے ساتھیوں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کےموقع پر پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے تک گئے لیکن پارٹی اسی طرح ہی مضبوط اور فعال ہے۔ یہ شہیدوں کی پارٹی ہے اسے کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتا۔

پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان میں آباد تمام قوموں کی مشترکہ پارٹی ہے جس کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کررہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت سے پیپلز پارٹی نوجوانوں کی پارٹی بنتی جارہی ہے۔ ہم نے ہر دور میں ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور آگے بھی جاری رکھیں گے۔

کوئٹہ، جمعیت علمائے اسلام کے منیر شاہوانی اور حاجی کریم شاہوانی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ (فوٹو ارسلان نصیر)

حاجی علی مدد جتک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کوئٹہ شہر اور خصوصا سریاب کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ حکمران عوام کو روزگار اور امن دینے میں ناکام ہوگئی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے نجات نہ دلاسکے۔ حکمرانوں نے ملازمین سے مذاکرات کے بجائے انہیں جیل میں ڈال دیئے جس سے ڈکٹیٹرشپ کی یادیں تازہ ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور ہم کسی کو بھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ نوجوان اس پارٹی میں مسلسل شمولیت کررہے ہیں۔ اس پارٹی کو نوجوانوں کی طاقت سے نوجوانوں کی مضبوط پارٹی بنا رہے ہیں۔ 2018 ء میں ووٹ کی پرچی کی طاقت حکومت بنائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں حاجی علی مدد جتک کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ووٹنگ کے نظام سے سب سے زیادہ فائدہ ہمارے پارٹی کو ہوگا۔ ہماری قیادت اس نظام کے نفاذ کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں